حیدرآباد 21/اکتوبر(مشرقی آواز جدید): جامعہ اسلامیہ دارالعلوم فرقانیہ بمراس پیٹ، مدرسہ محمدیہ تجوید القرآن ناگارم، جامعہ اسلامیہ تعلیم القرآن،  مولا علی  ضلع ملکاجگری میں حضرت الحاج حافظ پیر شبیر احمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے ایصالِ ثواب کے لیے ایک پُرنور دعائیہ محفل منعقد کی گئی۔
اس موقع پر اساتذہ و طلباء جامعہ نے حضرت الحاج حافظ پیر شبیر احمد صاحب کی دینی و ملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔
حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب رحمتہ اللہ علیہ نے اپنی پوری زندگی دینِ متین کی خدمت، علمِ قرآن کی اشاعت، اور امت کی اصلاح کے لیے وقف فرمائی۔ آپ کی علمی بصیرت، تقویٰ و للّٰہیت اور جمعیت علماء کے پلیٹ فارم سے ملت کے لیے کی گئی بے مثال خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا، اس کے بعد مختلف اساتذہ نے حضرت مرحوم کی سیرت اور خدمات پر مختصر مگر پُراثر گفتگو فرمائی۔ اس طرح تقریبا 25/ سے زائد مدارس اسلامیہ میں حضرت والا کے لئے ختم قرآن و دعائیہ نشست کا اہتمام کیا گیا اور آخر میں تمام شرکاء نے حضرت پیر شبیر احمد صاحبؒ کے بلندیِ درجات، مغفرتِ کاملہ اور امتِ مسلمہ کے اتحاد و اتفاق کے لیے اجتماعی دعا کی۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے