بیدر۔ 2؍نومبر (محمدیوسف رحیم بیدری): ضلع بیدر کے چٹگوپہ تعلقہ کی سب سے بڑی گرام پنچایت منااکھیلی جس میں 15سے 20ہزار مسلم آبادی موجود ہے، انھیں موجودہ قبرستان ناکافی ہورہاہے لہٰذا 5ایکٹر پر مشتمل قبرستان کے لئے اراضی دینے کامطالبہ جمعرات کو ڈپٹی کمشنر شلپا شرما کے منااکھیلی گرام پنچایت کے دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر بیدر کو ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے کیاگیا۔
سابق صدر گرام پنچایت سلام پاشاہ کی قیادت میں وفد نے قبرستان کے لئے اراضی کا مطالبہ کیا۔اس وفد میں گرام پنچایت رکن محمد قدوس ، سید مجیب حوالدا ر، محمد خواجہ باغبان ، ظہیر ملا ، ایم ڈی حسیب جانی سمیت مسلم قائدین مبینہ طورپر موجودتھے۔
