بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری): قصبہ فتح پور میں حضرت مخدوم شیخ حسام الدین رحمت اللہ علیہ کے592 ویں عرس کے موقع پر اس سال تین نومبر 2025 کو ایک آل انڈیا مشاعرے کا انعقاد میلہ کمیٹی کی جانب سے کیا گیا ہے۔ مشاعرہ کنوینر نسیم گڈو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس بار میلہ کمیٹی صدر محمد مشکور کے دعوت نامے پر آل انڈیا مشاعرہ میں ملک کے مشاہیر شعراء کرام مشاعرے میں اپنا کلام پیش کریں گے۔ مشاعرے میں مہمان خصوصی کے طور پر سابق کارگزار وزیراعلی اتر پردیش جناب ڈاکٹر عمار رضوی شرکت کریں گے۔ مشاعرے کی صدارت سہارا بیورو چیف حشمت اللہ کریں گے جبکہ نظامت کی ذمہ داری ندیم فرخ ادا کریں گے۔

 اس کے علاوہ طاہر فراز، عزم شاکری، شبینہ ادیب، خورشید حیدر ،ہاشم فیروز آبادی، شرف نان پاروی، جہاز دیوبندی، لوکیش ترپاٹھی، شبانہ شبنم، وسیم راجپوری، عثمان مینائی، علی بارہ بنکوی، وسیم رام پوری، فیض خمار، دانش غزل، اوم شرما اوم، حسان ساحر فتح پوری، مقصود پیامی وغیرہ اپنا کلام پیش کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے