بیدر۔ 9؍نومبر (محمدیوسف رحیم بیدری): جناب آصف بالسنگ سکریڑی ادارۂ ادبِ اسلامی ہند بیجاپور کی اطلاع کے بموجب 3؍نومبر کو ادارہ کی جانب سے بیجاپور کے سدبھاؤنا ٹرسٹ نزد خونی مسجد میں 6:30 بجے شب ’’یومِ اسلاف‘‘ منایا جائے گا۔ جس کی صدارت جناب سید محمود انعامدار محمودؔصدر ادارۂ ادبِ اسلامی ہند بیجاپور انجام دیں گے۔ اس موقع پر تین مقالے پیش کئے جائیں گے۔ پہلا مقالہ ’’ٹیپوسلطان ۔ ایک سیکولرحکمران‘‘ ڈاکٹر عبدالغنی عمارت والے پروفیسر اور مؤرخ پیش کریں گے۔ دوسرا مقالہ ’’اردوزبان کی ترقی اور جدید رجحانات ‘‘ کو پروفیسر سید علیم اللہ حسینی صدر شعبۂ اردو انجمن ڈگری کالج بیجاپور پیش کریں گے اور تیسرا مقالہ جناب محمد حسین ڈونی مؤظف میرمعلم ’’مولانا ابوالکلام آزاد کی علمی وادبی خدما ت‘‘ پر پیش کریں گے۔ اسی درمیان میں پروفیسر مومن بیجاپوری نظم ’’اردو زبان ہماری‘‘ مترنم لہجے میں پیش کریں گے۔ تقریب کی نظامت جناب رضوان احمد رضوان کریں گے۔ تمام  لوگوں سے شرکت کی گذارش کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے