گڈی بنڈہ 9نومبر (محمدیوسف رحیم بیدری): ضلع چیکبلا پور میں گڈی بنڈہ کے اردو اسکول میں یومِ اُردو بہت ہی جھوم سے منایا گیا ۔ اردو ساہتیہ پریشد کے صدر محمد ناصر نے کہا اردو ہماری مادری زبان ہے صدیوں پرانی مٹھئی اور شان و شوکت فقر کی زبان اردو ہے جس کے اندر اردو زبان ہے خوش قسمت ہے آج یوم اردو منایا گیا اج کے دن اسکولوں میں ہی نہیں ہر گھر میں یومِ اردو منایا جائے افسوس کی بات ہے کہ بہت سے اردو اسکولوں میں یوم اردو نہیں منایا گیا اردو زبان کے فقیر بنکر اردو زبان کی تعلیم حاصل کر کے سرکاری آفیسر فلاں فلاں بنکر اردو تعلیم کی وجہ سے گاڑی بنگلہ زیورات سرکاری نوکریاں اتنا سب حاصل کرنے کے باوجود یومِ اردو نہیں منا رہے ہیں شرام انی چاہئے ایسے لوگوں کو گھروں میں فلم اسٹار وں کا جنم دن کرنے کے لئے ان کے پاس وقت جس زبان سے ان کی زندگیاں چل رہی ہیں اس زبان کا حق ادا کرنے کے لئے وقت نہیں ہے گھر گھر میں اردو زبان کو زندہ رکھنے کی کوشش کریں ہر گھر میں اردو اخبارات منگوائیں اور اپنے بچوں کو اردو زبان کی تعلیم حاصل کرائیں ۔
 اردو زبان کی روٹی کھاکر اتنا بھی نہیں کیا جاسکتا تو خود کو انسان مت سمجھیں اؤ اج عہد کریں اردو زبان کے ساتھ غداری نہیں کرینگے اردو زبان کو اپناینگے اردو اخبارات کو ہر گھر میں منگئینگے اردو زبان کی تعلیم ہر بچہ کو دلانا ہمارا فرض ہے اس جلسے کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ اردو زبان کی محبت میں حمد نعت شعر و شاعری غزل کا دھوم اٹھا۔
  اسی طرح اسکول کے  صدر شفیع اللہ نے اردو اسکول میں جو سہولیات فراہم کی جاتی ہیں اس کے بارے بتایا آئندہ سال کے داخلوں کی اپیل کی اور اسکول کے بچوں کو ہمّت دی۔اسی طرح ۔کے ڈی پی رکن ریاض پاشاہ نے کہا کہ ہمارے شہر گڈی بنڈہ میں  مرزا اسمٰعیل نے 1938 کو اردو اسکول کا آغاز کیا تھا جب سے لیکر اب تک اسی اسکول سے ہزاروں طلباء و طالبات کامیابی حاصل کر کے اچھے اچھے مقام پر پہنچے ہیں اُن میں سے میں بھی ایک ہوں گھر گھر سے بچوں کو اردو زبان کی تعلیم حاصل کرائے ۔عبدالوہاب صاحب بھی اردو زبان کی تعلیم و ترقی اور اردو زبان کی محبت کی کہانی سنائی اسکول کے بچوں نے حمد نعت شعر و شاعری غزل  کی گئی ان بچوں کو یس ڈی یم سی کے طرف سے انعامات بھی تقسیم کیا گیا ۔اس موقع پر کرناٹکا اردو ساہتیہ پریشد کی سیکرٹری۔اور اراکین اساتذہ۔رویندرا گوڈا۔کوثر سلطانہ۔ریشما بانو ۔شافیہ کوثر ۔اسماء بانو ۔روبیعہ ۔فردوس۔اجمل خان ۔بہت سارے اردو داں اور لیڈران موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے