بسواکلیان میں سہولت سوہار دا کوآپریٹیوسوساٹی (زیرو انٹرسٹ) بنک کے افتتاح کے موقع پر مولانا محمد یوسف کنی صاحب اور دیگر مقررین کے خطابات
بسواکلیان (نامہ نگار): بسواکلیان کے ای زیڈ کامپلکس نزد مسجد عمر,میں سہولت سوہاردا کوآپریٹیوسوساٹی لمٹیڈ بسواکلیان کا عظیم الشان پیمانے پر حافظ میر فرخندہ علی امام و خطیب جامع مسجد کے قرآت کلام پاک کے ساتھ افتتاح ہوا.
ذوالفقار احمد چابکسوار صدر سوسائٹی نے تمام مہمانان وسامعین کا دل کی گہرائیوں کےساتھ استقبال کرتے ہوئے سہولت کی کارکردگی اور طریقے کار کو بتایا رفیق احمد صاحب گادگی نائب صدر کرناٹک سہولت میکروفینس کونسل بنگلور نے سہولت سوسائٹی کی ریاستی سطح اور ملکی سطح کی سرگرمیوں کو بتاتے ہوئے اس سوسائٹی کے تحت زیرو پرسنٹ انٹرسٹ کے تحت بینک چلائی جائے گی کسی کو قرضہ دیں گے بھی تو انٹرسٹ نہیں لیا جائے گا اور کسی کا پیسہ ڈیپازٹ ہے بھی تو ہم انٹرنس نہیں دیں گے
بسواکلیان کے مشہور سوامی شری رودرامنی گھنالینگا سوامی جی اور شری نرسنگ ریڈی لیکچرر سرکاری کالج نے جماعت اسلامی کے طرف سے سہولت سوسائٹی کے افتتاحی عمل میں آنا یہ ہمارے لیے خوش عین بات ہے اور اس میں بلا مذہب سبھی کا اکاؤنٹ اوپن اور بینک کے سے متعلق ان کو لون بھی دیا جائے گا اس پر میں ان لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں غریبوں کی مدد کرنا یہ بہت ہی اچھا پہل ہے میں ان کو مبارکباد دیتا ہوں۔
بسواکلیان سرکل پولیس انسپیکٹر علی صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ملکی و ریاستی صورت حالات کے پیش نظر یہ سہولت سوسائٹی کا اس قدر کا اقدام بہت اچھا ہے۔ سود کی خرابی کی وجہ سے سماج میں جرائم بڑھ رہے ہیں ایسے ماحول میں سہولت سوسائٹی زیرو انٹرسٹ پر کھولا جا رہا ہے عوام الناس کے لیے بہت ہی خوش عین بات ہے ڈائریکٹر اور خاص طورسے جماعت اسلامی ہند بسوا کلیان کے ذمےدار حضرات کو مبارکباد پیش کرتا ہوں
اس موقع پر صدارتی خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد یوسف کنی صاحب سیکریٹری حلقہ جماعت اسلامی ہند کرناٹک نے کہا کہ ہمارا ملک سودی کاروبار کے شکنجے میں جکڑا ہوا ہے،سود سے غربت کم نہیں ہوگی،غریب کا خاتمہ ہوگا۔مختلف مذاہب میں سود لینے سے منع کیاگیا ہے۔انہونے افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بسونا جی کی تعلیمات میں سود لینا جرم قرار دیا گیا ہے اور۔اسلامی تعلیمات میں سود کو حرام قرار دیا ۔
جماعت اسلامی ہند کرناٹک نے ایسے سوسائیٹی کو سوہاردہ یکٹ 1997کے تحت سوسائٹیز کو رجسٹرڈ کررہی ہے،ان سوسائٹیز کو سود سے پاک کاروبار کا طریقہ اختیار کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ کرناٹکا میں فی الوقت 10سوسائٹیز قائم ہیں اس کے 30ہزار ممبران ہیں سالانہ 125کروڑ روپئوں کا لین دین ہے۔انہوں کہاکہ شرابی،بیوں کو مارنے والا اور بچوں کو مزدوری پر لگا دینے والے کو سوسائٹی کا ممبر نہیں بنایا جائے گا ۔
یوسف کنی صاحب نے کہاکہ جماعت اسلامی ہند ملک میں امن و امان کے قیام اور عوام کے درمیان پرسکون زندگی فراہم کرنے کے لئے کوشش کرتے رہے گی۔ حضور پاشاہ حاجی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے اور احتشام اختر جناب نے شُکریہ کے کلمات ادا کیئے,آخر میں سوسائیٹی کی آفس کا ربن کٹا کر افتتاح کیا گیا اور تمام مہمانان اور معزز حضرات نے بینک کا مشاہدہ کر رہے تھے اس موقع پر اسلم جناب امیر مقامی, عزیز شہنہ صاحب یادگیری, میر احمد علی منشی, ربّانی باگ, غوث النکار, مقیم چابک سوار, سید یثرب علی صاحب, حافظ نصیر الدین جناب, حافظ اکبر صاحب,مخدوم محی الدین صاحب کے علاوہ بلا مذہب و ملت شے نشین پر معزز حضرات تشریف فرما تھے.
