میرؔبیدری، بیدر،کرناٹک
جو شیطان آتا جائے گا
انساں سے ناطہ جائے گا
ممکن ہم سے تو نہیں یارو
کوئی غلط بھاتا جائے گا
دنیا کا دستور نرالا
کھوئے گا پاتا جائے گا
جس کو گانا آتانہیں ہے
وہ بھی تو گاتاجائے گا
ایسا یقین سلامت رکھے
پیسہ ہے آتا جائے گا
اس کوستانا کھونا ہے رزق
روٹھ کے ان داتا جائے گا
تیزہوا ہے شب کی اے میرؔ
سر سے یہ چھاتاجائے گا
