غزل

نومبر 19, 2025

میرؔبیدری، بیدر،کرناٹک

آپ جب پکڑے گئے ہیں
ساتھ میں جوتے گئے ہیں

اور ٹریفک تو بہت ہے
آپ واں کیسے گئے ہیں

ان کو سمجھانا رہا ہے
یار ہی بھیجے گئے ہیں

مانتا تو میں نہیں ہوں
خلد سے پھینکے گئے ہیں

بحث ہوگی دین پر خوب
لڑکیاں لڑکے گئے ہیں

مسئلہ سمجھانے کو پھر
سوچ لو ، گونگے گئے ہیں

بجھ گئے اس واسطے بھی
دل بھی کچھ پھونکے گئے ہیں

پھر سے بیٹھک ہورہی ہے
کچھ نئے لڑکے گئے ہیں

دیکھتے ہی دیکھتے میرؔ
آپ بھی دیکھے گئے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے