سہارنپور( احمد رضا): آج ملک بھرمیں عوام مہنگائی ، بیروزگاری اور عدم رواداری کا شکار بنا ہوا ہے کوئی بھی طبقہ آج سکون اور چین سے زندگی گزارنے سے محروم نظر آرہا ہے جبکہ جگہ جگہ بھاجپا قائدین نے مرکزی سرکار کے 9 سال کے ترقیاتی اور عوامی مفاد کے لئے کرائے گئے کاموں کی جھڑی لگادی ہے جبکہ حقیقت کچھ اور ہی ہے۔ اخبارات، سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا، چینل ترقیاتی کاموں کی تفصیل بتاتے ہوئے نہیں تھک رہے ہیں، اسی دورانِ ملک کے ایک ذمہ دار شہری اور سوشل کارکن مسٹر کنال شکلا نے پچاس سوالات پر مبنی ایک کتابچہ جاری کرتے ہوئے ملک کے وزیر اعظم سے اعلانیہ کچھ سوال پو چھتے ہوئے کھلا جواب طلب کیا ہے۔ معزز شہری کنال شکلا نے پوچھا کہ مسٹر نریـنــدر مودی وزیر اعظم ھند کے نام یہ سوالنامہ جواب طلب کرنے کے لئے جاری کیا ہے۔ کنال شکلا کی طرف سے حکومت کے 9 سال مکمل ہونے پر اہم ترین سوالات یہ ہیں کہ
سوال 1۔وزیر اعظم ہند ان 9 شہروں کے نام بتائیں جو اسمارٹ سٹی بن گئےہیں!
سوال 2 ماڈل گاؤں بننے کے لیے ایم پیز کے ذریعہ گود لیے گئے 9 گاؤں کے نام بتائیں
سوال 3 ان 9 اضلاع کے نام بتائیں جہاں ہر گھر میں بیت الخلا موجود ہے؟
سوال 4 ان 9 اضلاع کے نام بتائیں جہاں نیا ہسپتال کھلا ہے؟سوال نمبر 5 ان 9 ریاستوں کے نام بتائیں جہاں 1000 کلومیٹر سڑک بنائی گئی؟
سوال نمبر 6 ان 9 بینک برانچوں کے نام بتائیں جہاں جن دھن اکاؤنٹس کھولے گئے ہیں؟
سوال نمبر 7 ایسے 9 ممالک کے نام بتائیں جہاں سے بھارت میں سرمایہ آرہا ہے؟سوال نمبر 8 ایسے 9 شعبے بتائیں جہاں ایک لاکھ نوکریاں دی گئی ہیں؟
سوال نمبر 9 مجھے بتائیں کہ 9 ریاستوں میں بجلی پیدا کرنے کے نئے پلانٹ کہاں لگائے جائیں گے؟
سوال نمبر 10 اپنی کابینہ کے 9 وزراء کے نام بتائیں جن کے بچے سرکاری اسکولوں میں پڑھتے ہیں؟
سوال نمبر 11 ایسے 9 شہروں کے نام بتائیں جو پہلے سے زیادہ صاف ستھرے ہو گئے؟سوال نمبر 12 مجھے ایسی 9 ریاستیں بتائیں جہاں پہلے کسان خود کشی کرتے تھے، لیکن اب نہیں کر رہے ہیں؟
سوال نمبر 13مجھے بتائیں کہ صرف 9 کلومیٹر کا ایسا علاقہ کہاں ہے جہاں گنگا کی صفائی ہوئی؟
سوال نمبر 14 بی جے پی کے ایسے 9 لوگوں کے نام بتائیں جن کے گھروں پر ای ڈی آئی ٹی نے چھاپے مارے اور ان سے کالا دھن برآمد کیا؟
سوال نمبر 15 بی جے پی ان 9 ریپسٹوں کے نام بتائیں جنہیں جیل بھیجا گیا ہے؟
سوال نمبر 16ان 9 ریاستوں کے نام بتائیں جن کے دیہاتوں کو بجلی فراہم کی گئی ہے؟
سوال نمبر 17 ایسے 9 اضلاع کے نام بتائیں جن میں آب پاشی کی نئی اسکیمیں شروع ہوئیں؟
سوال نمبر 18 ایسے 9 ہسپتالوں کے نام بتائیں جہاں 100 نئے ڈاکٹر دیے گئے ہیں؟
سوال نمبر 19 ایسے 9 محکمے بتائیں جہاں سے کرپشن ختم ہوا ہو؟
سوال نمبر 20 -بی جے پی کے کسی ایسے 9 ایم پی یا ایم ایل اے کے نام بتائیں جن کے دامن پر کوئی داغ نہیں ہے؟
سوال نمبر 21ایسے 9 شہروں کے نام بتائیں جہاں خواتین پوری طرح محفوظ ہیں؟
سوال نمبر 22 ان 9 سالوں میں سے کوئی 9 ہفتے شمار کریں جب دہشت گردی کا کوئی واقعہ نہ ہوا ہو؟
سوال نمبر 23 مجھے ان 9 سالوں میں سے کوئی 9 ماہ بتائیے جب ریپ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا؟
سوال نمبر 24 مجھے ایسی 9 ریاستیں بتائیں جہاں ان 9 سالوں میں اقلیتوں پر مظالم نہیں ہوئے؟
سوال نمبر 25 ایسی 9 خواتین کے نام بتائیں جنہیں صفر روپے میں پکوان گیس سلنڈر دیا گیا ہے؟
سوال نمبر 26 ایسی 9 اشیائے خوردونوش کے نام بتائیں جن کی قیمت نہیں بڑھی؟
سوال نمبر 27 ایسی 9 ریاستوں کے نام بتائیں جہاں ایک نئی فضائی پٹی بنائی گئی ہے؟
سوال نمبر 28 ملک کا پیسہ لے کر بیرون ملک فرار ہونے والے ایسے 9 نادہندگان کے نام بتائیں جن کو واپس لایا گیا؟
سوال نمبر 29 ارب پتی ملک میں سرکاری املاک لوٹ رہے ہیں، ایسے 9 لوگوں کے نام بتائیں جن سے آپ کے تعلقات نہیں؟
سوال نمبر 30 مجھے بتائیں وہ بی جے پی کے 9 ایم پی اور ایم ایل اے جنہیں نوٹ بندی کے دوران گھنٹوں لائن میں کھڑا ہونا پڑا؟
سوال نمبر 31 مجھے ایسے 9 اے ٹی ایم بتائیں جہاں سارا مہینہ پیسہ رہتا ہے؟
سوال نمبر 32 یہ بتائیں کہ وہ کونسے 9 ماہ گزرے جب سرحد پر فائرنگ نہیں ہوئی؟
سوال نمبر 33 بی جے پی کے ایسے 9 ترجمانوں کے نام بتائیں جو جھوٹی افواہیں نہیں پھیلاتے؟
سوال نمبر 34 ان 9 سالوں میں پارلیمنٹ کے ایسے 9 اجلاس بتائیں کہ ان میں کیا کام ہوئے؟
سوال نمبر 35 ایسے 9 مرکزی وزراء کے نام بتائیں جو اپنی وزارت کے فیصلے خود لیتے ہیں؟
سوال نمبر 36 ایسے 9 پیداواری علاقوں کے نام بتائیں جن میں برآمدات میں اضافہ ہوا ہے؟
سوال نمبر 37 ملک کی 9 ودھان سبھاوں کے نام بتائیں جہاں مرکزی وزراء کو انتخابی مہم کے لیے نہیں بھیجا گیا ہے؟
سوال نمبر 38مجھے بتائیں 9 ایسے دن جب آپ نے 9 بار سے کم کپڑے نہیں بدلے؟
سوال نمبر 39 آپ کی ایسی 9 تقریریں بتائیں جن میں دس سے کم جھوٹ بولے گئے؟
سوال نمبر 40 آپ کے ایسے 9 غیر ملکی دورے بتائیں جن میں ایک کروڑ روپے سے کم خرچ ہوئے؟
سوال نمبر 41 اپنے ایسے 9 انتخابی جلسے بتائیں جن میں کروڑوں روپے خرچ نہیں ہوئے؟
سوال نمبر 42 وہ کونسے 9 ماہ ہیں جن میں پٹرول و ڈیزل کی قیمتیں نہیں بڑھیں؟
سوال نمبر 43 ایسے 9 بی جے پی ایم پی اور ایم ایل اے کے نام بتائیں جو تشدد، نفرت اور فرقہ پرستی پھیلانے کا کام نہیں کرتے۔
سوال نمبر 44 آپ 9 سال پہلے اپنے منشور میں کیے گئے وعدوں میں سے کوئی 9 کام شمار کریں جو مکمل ہو چکے ہیں۔
سوال نمبر 45 ان 9 مرکزی وزراء کے نام بتائیں جن کی ذمہ داری مقرر ہے؟
سوال نمبر 46 ایسی 9 ریاستیں بتائیں جہاں بی جے پی نے خاندان کی بنیاد پر ایم پی اور ایم ایل ایز کو ٹکٹ نہیں دیا ہے۔
سوال نمبر 47 جناب وزیر اعظم! اپنی 9 ایسی تقریریں بتائیں جس میں آپ نے چین کو للکارا ہو۔
سوال نمبر 48 ایسی کوئی 9 ریاستیں بتائیں جہاں بی جے پی نے کروڑوں دے کر ایم ایل اے نہیں خریدے؟
سوال نمبر 49 ان 9 ریاستوں کے نام بتائیں جہاں نئے ڈیم بنائے گئے ہیں۔
ان سبھی 49 اہم ترین سوالات کے جوابات مانگنے کے ساتھ ساتھ مسٹر کنال شکلا نے آخری اور50 واں اہم ترین سوال مرکزی بھاجپا قائدین اور وزیر اعظم ہند سے پو چھا ہیک آپ ملک کے سوا ارب عوام کو ایسی 9 ریاستوں کے نام بھی بتائیں کہ جہاں 2014 کے بعد سے آج تک آپنے انتخابی مہم کے دوران صرف اور صرف ترقی کے نام پر ووٹ مانگےہوں یا انتخابی مہم کے دوران نو بار بھی ترقی یا تی کام جو آپنے اپنی 9 سال میں واقعی کئے ہوں انکی بابت تفصیل سے روشنی ڈالی ہو اور جہاں جہاں فسادات ہوئے جیسے صرف اور صرف منی پور یا آفاتی واقعات بالا سور ریل حادثات رونما ہوئے یا ملک کے بیشتر علاقوں میں عوام پر ظلم اور جبر کے پہاڑ توڑے گئے اگر بھاجپا قائدین ان سبھی سوالات کے جواب ملک کی سوا ارب عوام کے سامنے پیش کر سکتے ہیں تو وہ کامیاب یعنی فاتح کھلانے کے سچے حقدار ہو ں گے!