سنگاریڈی 5/ جنوری(مشرقی آوازجدید): ضلع کلکٹر پروینیا نے کہا کہ بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ پروگرام سے لڑکیوں کے سنہرے مستقبل کی بنیاد رکھی جائے گی۔ تفصیلات کے بموجب ڈسٹرکٹ ویمن اینڈ چائلڈ ویلفیئر ڈپارٹمنٹ اور ضلع امپاورمنٹ سینٹر کے زیراہتمام بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، ضلع کلکٹر پی پروینیا نے پیر کو کلکٹریٹ شکایتی ہال میں ضلعی سطح پر تعلیم اور کھیلوں میں شاندار کارکردگی دکھانے والے طلباء کو کٹس اور ایوارڈ سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلع کلکٹر نے کہا کہ "لڑکیاں تمام شعبوں میں سب سے آگے کھڑی ہو کر ضلع کے لیے فخر کا باعث بن رہی ہیں، اور حکومت لڑکیوں کو بااختیار بنانے کے لیے بہت سی اسکیمیں نافذ کر رہی ہے، اور انہوں نے لڑکیوں پر زور دیا کہ وہ ان سے فائدہ اٹھائیں اور بلندیوں کو سر کریں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ لڑکیاں تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی نمایاں رہیں اور اعتماد کے ساتھ آگے بڑھیں۔
پروگرام میں شرکت کرنے والے، ہر طالب علم کو ایک بیگ، ٹریک سوٹ، پانی کی بوتل، تحریکی کتاب، ٹی شرٹ اور ایک ایوارڈ سرٹیفکیٹ دیا گیا۔
ضلعی سطح پر ٹیلنٹ کا مظاہرہ کرنے والے اور ایوارڈ حاصل کرنے والے طلباء میں ایم رنجن کماری، بھاونا، مالویکا، اشونی، ریتویکا ریڈی، ویشنوی، ایم سیلجا، پی گوتمی، بھومیکا، پروالکا،واضح رھےکہ اس پروگرام میں ایڈیشنل کلکٹرس مادھوری، پانڈو، سب کلکٹر اوما آرتی، ڈسٹرکٹ ویلفیئر آفیسر کے للیتا کماری، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر پلاوی، افسران اور دیگر عملہ نے حصہ لیا۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے