سنگاریڈی22/جنوری(مشرقی آوازجدید): شریمتی پروینیا ضلع سنگاریڈی کلکٹر نے آج اپنے چیمبر چیمبر میں ضلع سنگاریڈی کے حدود میں واقع تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکولس و جونیئر کالجس میں تعلیمی سال 27-2026 میں داخلوں کے پو سٹر کا رسمِ اجراء انجام دیا. واضح رہے کہ اگلے تعلیمی سال کے لئے جماعت پنجم اور انٹرمیڈیٹ کے سال اول میں ایم، پی، سی، بی، پی، سی، سی ای، سی اور ایچ، ای سی گروپس میں داخلوں کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں.. اس کے علاوہ جماعت شیشم، جماعت ہفتم اور جماعت ہشتم میں مخلوعہ چند نشستوں پر داخلے ہونگے. بعد ازاں اپنے خطاب میں ضلع کلکٹر میڈم نے کہا کہ تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکولس اسکولس میں معیاری تعلیم فراہم کی جارہی ہے. انہوں نے دو ٹوک کہا کہ تلنگانہ میں ٹمریس اسکولس اقلیتوں کے لیے ایک تحفہ کے مانند ہے. انہوں نے والدین سے خواہش کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکولس و جونیئر کالجس میں داخلے دلوائیں. انہوں نے مزید کہا کہ ٹمریس اسکولس میں قیام و طعام کے ساتھ مکمل مفت تعلیم فراہم کی جاتی ہے. طلباء کو کو یونیفارم، کتابیں، کاپیاں، اور اسٹیشنری کٹس، کاسمیٹکس کٹس وغیرہ بھی مفت فراہم کی جاتی ہیں. اس موقع پر شریمتی وشالاکشی ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیئر آفیسر، متحدہ ضلع میدک آر ایل سی شریمتی دیوم بھومتی ،ڈسٹرکٹ اکیڈمک کو آرڈینیٹر محمد وسیم الدین ،متحدہ ضلع میدک ویجلنس آفیسرس محمد غوث پاشاہ، جگدیشور ریڈی، محمد محسن پرنسپل تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول سداشیوپیٹ ،محمد نذیر احمد پرنسپل جونیئر کالج بوائز 1 سنگاریڈی ،محترمہ کویتا پرنسپل سنگاریڈی بوائز 1 ، مسٹر سری سیلم پرنسپل سداشیوپیٹ بوائز جونیئر کالج، شریمتی ہیما لتا سنگاریڈی گرلز اسکول، محمد اسد پی جی ٹی آئی فزکس، مدھوسدن پی جی ٹی سوشل، ڈاکٹر بسواراج پی، جی، ٹی کے علاوہ میناریٹی ویلفیئر اسٹاف اور دیگر تدریسی و غیر تدریسی عملہ موجود تھا۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے