مدرسہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ لتحفیظ القرآن الکریم تلسی پور ٬بلرامپور,یوپی کا سالانہ تعلیمی مظاہرہ اور حفاظ کرام کی دستار بندی اختتام پذیر۔

تلسی پور(بلرامپور): بتاریخ 28 جنوری بروز بدھ 2026 کو مدرسہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ لتحفیظ القرآن الکریم کا جلسہ دستار بندی بڑے تزک واحتشا م کےساتھ منعقد کیا گیا جس کی صدارت فضیلت الشیخ ثناء اللہ سلفی شیخ الجامعہ سراج العلوم کنڈو بونڈیہار نے فرمائی اور نظامت کا فریضہ جناب مولانا حقیق اللہ سراجی نے انجام دیا پروگرام کا اغاز حافظ سرفرازاحمد انوارالحق کے تلاوت کلام پاک سے ہوا اس پروگرام میں طلباء نے مختلف موضوعات پر تقریریں پیش کیں اور حمد و نعت اور نظم پیش کیں اور خوب داد و تحسین حاصل کیا اس کے بعد موجودہ علماء کرام نے اپنے اپنے تاثرات پیش کیے سب سے پہلے فضیلت الشیخ شمشیر یوسف مدنی وکیل الجامعہ سراج العلوم کنڈو بونڈیہار نے حافظ قران کی فضیلت اور عظمت قران پرتیس منٹ کاپرمغز خطاب فرمایا اور سامعین نے بڑی دلچسپی سے سنا۔ ان کے بعد فضیلت الشیخ شمیم احمد مدنی نائب وکیل الجامعہ سراج العلوم کنڈو بونڈیہار نے اپنے تاثرات پیش کیے۔ اس تاثر میں قران اور حافظ قران کی فضیلت بیان کی ان کے بعد فضیلت شیخ شکیل شمس ہندی نے اپنے تاثرات پیش کیے اس میں آپ نے حافظ ہونے والے طلبہ کو قیمتی مشورے دئے اور اپنی علم کے مطابق عمل کرنے کی تلقین کی آخر میں فضیلت الشیخ ثناء اللہ سلفی شیخ الجامعہ سراج العلوم کنڈو بونڈیہار نے اپنے صدارتی خطاب میں قران مجید کے معجزات کو بیاں کیا اور بچوں کو تعلیم سے جڑے رہنے کی ہدایت دی اور بہت عمدہ عمدہ مشورے دئے اور طریقے بتلائے۔

  اس کے بعد مندرجہ ذیل 10 طلبہ کی دستار بندی ہوئی اور انہیں ڈھیر سارے نقدی اور گفٹ پیک کی شکل میں انعامات سے نوازا گیا۔

1.محمد ذاکر عبد الحئ منکا پور ضلع بلرامپور- 2 ۔سر فراز احمد انوارالحق شیکھر پور ضلع بلرام پور 3۔ محمد خبیب محمد صادق رنیا پور ضلع بلرامپور 4۔ محمد سعدان صلاح الدین رنیا پور ضلع بلرامپور- 5-محمد طارق محمدمشتاق مقام سکوتھا ضلع سدھارتھ نگر 6۔ صابر التمش محمد الیاس سلفی ہر ہٹہ ضلع بلرامپور 7۔ محمد اشفاق اصغر علی پریناضلع بلرامپور 8۔ محمدسعو د محمد نعیم چین پور ضلع بلرامپور 9۔ محمد اشرف اختر حسین بنہونی ضلع بلرامپور ۔ 10۔ سیدعزیز جاوید احمد سراوستی۔

آخر میں بچوں نے اپنا الوداعی نظم پیش کیا اس کے بعد مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پروگرام کے اختتام کا اعلان کرکے تمام شرکاء کو کھانا کھلایا گیا اور رخصت کیا گیا مجموعی طور پر یہ پروگرام بہت کامیاب رہا۔

 اس پروگرام کی ترتیب وتنسیق اور کامیابی سے ہم کنار کرنے میں عزیزم اسامہ منصور کاکردار ناقابل فراموش ہے، وہ اپنے والد گرامی کے سچے جانشین ہیں۔اللہ انھیں مزید حوصلہ عطا فرمائے۔آمین!

اس پروگرام میں قرب و جورار کی ایک جم غفیر اکٹھا تھی جیسے مولانا جمال احمداثری، مولانا محمد شارق سلفی، مولانا فیروز عالم سراجی، وسیم احمد خان، مولانا احسان الہدی سلفی، حافظ محمد ابراہیم سنابلی، مولاناعبد الکریم حمیدی بخاری، حافظ حقیق اللہ سلفی، محمد ناظم ایڈوکیٹ، مولانا ریاض احمد محمدی، ارشاد احمد رجوا پور، دانش بلرام پور ی، فیروز احمد، ریحان نعمت وغیرہ ان کے علاوہ عورتوں کی بہت بڑی تعداد موجود رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے