سہارنپور 10 فروری( احمد رضا): ملی تعلیمی ٹرسٹ کی زیر اہتمام جامعۃ الطیبات حبیب گڑھ میں ختم بخار ی شریف کے مبارک موقع پر ایک عظیم الشان اجلاس عام کا انعقاد ہوا جس کی صدارت جامعۃ الطیبات کے ناظم و آل انڈیا دینی مدارس بورڈ کے چیئرمین حضرت مولانا محمد یعقوب بلند شہری نے فرمائی اجلاس عام کا آغاز قاری احمد شاہ متعلم جامعہ مظاہر علوم کی تلاوت سے ہوا اور حضرت مولانا قاری احسان محسن  کٹیسرہ (مظفرنگر) نے بارگاہ رسالت میں نزرانۂ عقیدت پیش کیا  اس عظیم الشان اجلاس عام میں اجلاس عام کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے حضرت مولانا خلیل احمد دیوا مظاہری استاد حدیث جامعہ فلاح دارین ترکیسر گجرات نے  شرکت کی اپنے ہی جامعہ سے فارغ ہونے والی طالبات کو بخار ی شریف کا آخری درس دیا اس موقع پر حضرت مولانا خلیل احمد دیوا مظاہر ی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ تعالی کے یہاں اچھے اور برے اعمال کا حساب ہوگا کوئی بھی جن و انسان اس سے بچ نہیں سکتا انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی خرابی معاملات کی ہے لوگوں کے معاملات بہت خراب ہیں انہوں نے اپنے معاملات کو درست کرنے پر زور دیا مولانا خلیل احمد دیوا نے کہا کہ اللہ تعالی کے یہاں ہر گناہ معاف ہو سکتا ہے مگر حقوق العباد معاف نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ آج لوگوں کے حقوق کو مارنا عام رواج بن گیا ہے اور لوگ دوسروں کا کوئی خیال نہیں رکھتے بلکہ اپنے مفاد کے لیے آگے بڑھتے ہیں،انہوں نے اپنے معاملات درست کرنے پر زور دیا،انہوں نے مزید کہا کہ دنیاوی تعلیم سے زیادہ دینی تعلیم ضروری ہے دینی تعلیم حاصل کرنے سے ہی اچھے برے اعمال کی تمیز حاصل ہوتی ہے انہوں نے معاشرے میں پھیلی طرح طرح کی برائیوں پر بھی تنقید کی اور برے رسم و رواج سے پرہیز کرنے کی تلقین فرمائی،انہوں نے اپنے خطاب میں پردے کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے کہا کہ آج خواتین بے پردہ ہو رہی ہیں انہوں نے عورتوں کو پردے میں رہنے اور سادگی کے ساتھ زندگی گزارنے پر زور دیا اور ہر قسم کی دنیاوی نشونما سے بچنے کی تلقین فرمائی مدرسہ منبع العلوم گلا ؤ ٹھی بلند شہر کے شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالرحمن صاحب نے اپنے بیان میں فرمایا کہ مسلمانوں میں طرح طرح کی رسمیں پنپ رہی ہیں بیاہ شادیوں میں غیروں کی طرح رسم ادا کرنے کا رواج عام ہوتا جا رہا ہے جو ایک لمحہ فکریہ ہے، انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کی بیاہ شادیاں سادگی کے ساتھ کریں اور برے رسم و رواج سے بچیں جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی کے پروفیسر ڈاکٹر او یس احمد نے کہا کہ اللہ تعالی کے احکامات اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت کے مطابق زندگی گزاریں اور اپنے بزرگوں اور اسلاف کی زندگیوں سے سبق حاصل کریں اور اپنے اندر خدمت کا جذبہ پیدا کریں انہوں نے کہا کہ جو لوگ اپنے اساتذہ اور بڑوں کی خدمت کرتے ہیں تو اللہ تعالی انہیں  جنت میں عظمت کے ساتھ درجہ عطا کرتا ہے اجلاس عام کی صدارت فرما رہے ہیں حضرت مولانا محمد یعقوب بلند شہری نے جامعہ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی اور کہا کہ جامعۃ الطیبات صرف بچیوں کی تعلیم کا ادارہ ہی نہیں بلکہ یہ ایک تعلیمی تحریک ہے جو خاص طور پر فروغ تعلیم نسواں پر مسلسل کام کر رہی ہے سبھی حضرات اس تعلیمی تحریک سے جڑیں اور اس کا زیادہ سے زیادہ جانی مالی تعاون بھی کریں اور دینی وعصر ی تعلیم حاصل کرانے کے لیے اپنی بچیوں کے زیادہ سے زیادہ داخلے کرائیں مولانا بلند شہری نے اجلاس عام میں آنے والے تمام مہمانوں اور سبھی حضرات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اس تعلیمی تحریک سے مسلسل جڑے رہنے کی اپیل کی اجلاس عام کی نظامت جامعہ کے استاد حدیث مفتی مجیب الرحمن مظاہر ی اور مولانا محمد ذاکر مظاہر ی نے مشترکہ طور پر کی اس موقع پر جامعہ کی طالبات نے مختلف تقاریر،نعتیہ کلام اور مکالمہ جات پیش کیے۔
اجلاس عام میں ملک بھر کے مختلف علمائے کرام اور دانشوران قوم نے شرکت کی جن میں مولانا محمد انوار صاحب امام و خطیب جامع مسجد ٹنڈلہ فیروز آباد، مولانا عبدالرشید صاحب کانپور،حاجی محمد یونس صاحب ایم ایل اے دہلی،حاجی عرفان احمد اعظمی صاحب اوکھلا دہلی،مفتی عبد الحسیب صاحب صدر مفتی مظاہر علوم سہارنپور،مولانا محمد افتخار صاحب استاد مدرسہ مظاہر علوم،حافظ نصیر احمد اسعدی اخبار والے،آس محمد رام پور منیہاران، مفتی شاہد صاحب منڈیار اعظم گڑھ، حکیم اقبال احمد پونہ والے،قاری شکیل احمد صاحب استاد مدرسہ مظاہر علوم،مولانا سعید الظفر یعقوبی،جاوید فیضان جامعہ ملیہ اسلامیہ،مولانا عبدالحنان صاحب شمشیر پور،حافظ رضوان احمد پٹیالہ پنجاب،مفتی حمدان انوار ٹونڈلہ فیروز آباد،حافظ محبوب خان راعین آگرہ،قاری خادم الاسلام صاحب مالیئر کوٹلہ پنجاب،روشن علی صاحب  چمبہ ہماچل پردیش،مولانا رفاقت علی مساوی تھانہ بھون،زبیر احمد خان صاحب آگرہ،مولانا ذیشان احمد جالندھر پنجاب،ڈاکٹر عبدالواحد،ڈاکٹر تھانوی،مولانا عبدالماجد حاکم شاہ،عالمگیر لدھیانہ پنجاب،ماسٹر نعمان احمد لکشمی نگر دہلی،مولانا انتظار احمد قاسمی مہتمم مدرسہ دعوت القرآن دیوبند،چودھری جانثار ایڈووکیٹ،حافظ مظفر علی انصاری سی اے،مولانا ریاض احمد مدرسہ کنز العلوم ٹڈولی، حاجی غفران احمد قریشی ڈھولی کھال،مفتی شعیب احمد صاحب مدرسہ کنز العلوم ٹڈولی،ڈاکٹر محتشم صاحب پارشد رحمانی چوک،ڈاکٹر اسلم سامانی عربی مدرسہ ،حافظ ندیم احمد رانا،قاری شاہجہاں استاد جامعہ ہذا،مولانا سعود الظفر مظاہری،مولانا محمود الظفر ندوی،قاری عبدالسبحان رحمانی وغیرہ کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں اور خواتین نے شرکت کی اجلاس عام کے اختتام پر حضرت مولانا محمد یعقوب بلند شہری نے سبھی حاضرین اور تمام امت مسلمہ کیلیے اور تمام بیماروں کیلئے صحت یابی اور تمام مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کرائی گئی حاضرین مجلس نے ملک میں امن و امان قائم رہنے کی دعاء بھی کرائی!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے