بیدر۔ 18؍فروری (محمدیوسف رحیم بیدری): سری مانک پربھو ایجوکیشن کمیٹی، سری مانک پربھو بلائنڈ اسکول اور ویژن ایمپاورڈ کے اشتراک سے ایک سائنس فیئر پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا دعائیہ گیت ا سکول کے بچوں نے گایا۔ اورا سٹیج پر موجود معززین نے جناب سی وی رامن کی تصویر پر پھول چڑھا کر پروگرام کا آغاز کیا۔ ویژن ایمپاورڈ کی فیلڈ کوآرڈی نیٹر سریشٹی برادار نے تعارفی کلمات پیش کیے۔ اسی طرح سری مانک ودیالیہ کی پرنسپل مسز رجنی آئیر نے اپنی تقریر میں سری مانک پربھو اسکول فار دی بلائنڈ میں کی جانے والی سرگرمیوں اور نابینا بچوں کے ذریعہ کی جارہی سائنسی سرگرمیوں پر خوشی کا اظہار کیا۔ اسی طرح سری مانک پربھو P.U. کالج پرنسپل مسٹر آنند کمار۔ ایس، نے اپنے خطاب کے ذریعے بچوں کو سائنس کے بارے میں آگاہ کیا۔ اسی طرح سری مانک پربھو اسکول فار دی بلائنڈ کی ہیڈ مسٹریس مسز سبھدرا۔ آر گیری نے اپنے خطاب میں ویژن ایمپاورڈ سوسائٹی اور سری مانک پربھو اسکول فار دی بلائنڈ کے اشتراک سے کی جانے والی تمام سرگرمیوں کے بارے میں بتایا اور اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ اسی طرح شری مانک پربھو ایجوکیشن کمیٹی کے منیجر شری پربھو ایم پچال نے صدارتی خطاب کیا۔ اس پروگرام کا فوکس بصارت سے محروم بچوں پر تھا جنہوں نے ریاضی اور سائنس میں سیکھے ہوئے کئی تجربات کا مظاہرہ کیا۔ پروگرام کی نظامت شری یوت تکارام سر، استقبالیہ تقریر کماری انورادھا ،پروگرام کا ووٹ آف تھینکس شری مونیش اور راجپانے پیش کیا۔وویکانند، ناگیش، ناگننا، سریتا، شانتا، سنیتا اور دیگر موجود تھے۔ اسی طرح سری مانک پربھو بلائنڈ چلڈرن اسکول کی جانب سے رکھی گئی اس نمائش کودیگر اسکول کے بچوں کی جانب سے سراہاگیا۔ اور خوشی کااظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے