سابق وزیر راج شیکھرپاٹل، اردندکمارارلی، ڈاکٹر چندر شیکھر پاٹل ایم ایل سی، افسر میاں اور دیگر کاخطاب

منااکھیلی- 23/اپریل(عبدالقدیر لشکری): ہمناآباد اسمبلی حلقہ کے ہلی کھیڑ (بی) کے J.S تیرتھ فنکشن ہال میں کانگریس پارٹی کا سماویش منعقد ہوا جس میں اومکار تمبا دیہی بلاک کانگریس صدر ہمناآباد نے تمام کا خیرمقدم اور شکریہ ادا کیا۔ مسٹر راج شیکھر پاٹل سابق وزیر ہمناآباد اسمبلی حلقہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم سب نے آپ کے صلاح و مشورے کے لئے آج کانگریس پارٹی سماویش منعقد کیا ہے۔ ہماری ریاستی حکومت نے گارنٹی اسکیم جاری کیا ہے جس کا فائدہ غریب عوام تک پہنچ رہا ہے اور اگر کوئی غریب کو اس سے فائدہ نہیں ہو رہا ہے وہاں پر ہمارے پارٹی ورکرز کو نظر رکھنے کی ضرورت ہے اور تمام پارٹی ورکرز سے ایک ہوکر کام کرنے کی ہدایت دی اور انہوں نے کہا کہ کچھ کام ہوتو مجھ سے رابطہ کریں، میں اس کام کو کرنے کی کوشش کرونگا اور میں پارٹی ورکرز کے لئے جان قربان کے لئے بھی تیار رہونگا اور انہوں نے کہا کہ ہلی کھیڑ بی میں 110 کے وی بجلی بھی میرے دور میں ہوا ہے پہلے بجلی شفٹ میں آتی تھی۔ اور یہاں کے ایم ایل اے پروٹوکول کے علاوہ کچھ بھی کرتے ہیں۔ ہماری شکست ہونے سے ہم گھر میں بیٹھنے والے نہیں ہیں ہم عوام کے لئے ہمیشہ موجود ہے۔ اور انہوں نے کہا کہ اندرونی طور پر دوسرے پارٹی کے لوگ ہمارے رابطے میں ہیں وقت آنے پر ان کو شامل کرتے ہوئے کام کیا جائیگااور میں نے ہلی کھیڑ شوگر فیکٹری کو دوبارہ شروع کرنے وزیر اعلیٰ سدرامیا سے اپیل کی ہے، آنے والے دنوں میں اس فیکٹری کو اسٹارٹ کرنا میرا ہدف ہے اور ایک مرتبہ ہمارا ریاستی وزیر اعلیٰ سدرامیا سے ملاقات کرتے ہلی کھیڑ شوگرفیکٹری کو دوبارہ شروع کرنے کی مانگ رکھی جائیگی۔اور انہوں نے کہا کہ آج بھالکی اور بیدر کو زیادہ فنڈزدیا جارہا ہے۔ مسٹر اروند کمار ارلی سابق ایم ایل سی بیدر نے مہمان کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی غریبوں کی پارٹی ہے کیونکہ کانگریس حکومت نے کسانوں کا قرض معاف کیا تھا اور پنچ گارنٹی سے دیہات کے عوام کو فائدہ ہو رہا ہے۔ خواتین ریزرویشن بل 2023 میں سبھی کی تائید سے پاس ہوا ہے لیکن اب بی جے پی حکومت ڈی لیمٹیشن بل کو لاکر عوام میں جھوٹ بات کررہی ہے اس تعلق سے جو غلط فہمی پیدا ہورہی ہے اس کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر چندر شیکھر پاٹل ایم ایل سی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کاسماویش منعقد کرنے کا مطلب تمام لوگوں سے پارٹی سے متعلق بات کرنے کے لئے منعقد کیا گیا ہے۔آج تمام اسمبلی حلقہ کے عوام کو معلوم ہو رہا ہے کہ پچھلے میں کتنے کام ہوے اور اب کتنے کام انجام دئیے جارہے ہیں اور آنے والے دنوں میں کون اچھا ہے عوام سبق سکھائیں گے اور موجودہ ایم ایل اے صرف جھوٹے وعدے کررہے ہیں اس لئے تمام لوگ بوتھ لیول پر ایک ہوکر نوجوانوں کی ایک ٹیم بناکر کام کریں۔
جناب افسر میاں صدر بلاک کانگریس ہمناآباد اسمبلی حلقہ نے خطاب کرتے ہوئے ہلی کھیڑ بی سرکل کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی ورکرز سے اپنے اپنے دیہات میں پارٹی کو مضبوط کرنے کی اپیل کرتاہوں۔ کانگریس پارٹی کے دونوں ایم ایل سی نے ابھی تک 400 ہائی ماسٹ لائیٹ لگوائے ہیں۔ رمیش ڈاکڑگی سابق صدر تعلقہ پنچایت ہمناآباد نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر بھیم راؤ پاٹل ایم ایل سی،دھنراج تاڑمپلی، ابھیشیک پاٹل نائب صدر ڈی سی سی بینک بیدر،مہانتیہ تیرتھ سابق صدر ٹی ایم سی ہلیکھیڑ بی محمد رضاق معصولدار سابق رکن ٹی ایم سی ہلیکھیڑ بی،ڈاکٹر محمد حسن سابق رکن ٹی ایم سی ہلیکھیڑ بی،رمیش ڈاکڑگی سابق صدر تعلقہ پنچایت ہمناآباد،اومیش جمبگی یوتھ کانگریس صدر ہمناآباد،محمد راحیل خلجی یوتھ کانگریس صدر ہمناآباد اسمبلی حلقہ،محمد ظفر یوتھ کانگریس لیڈر ہمناآباد،رامیش بڑلا سابق نائب صدر ضلع پنچایت بیدر،محمد مبین سوداگر ہلی کھیڑ بی،محمد عظمت پٹیل،محمد رحیم،ملیکارجن پربھا سابق رکن ٹی ایم سی ہلی کھیڑ بی وغیرہ موجودتھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے