ظہیرآباد 2/جون (مشرقی آواز جدید): تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول الگول بوائز 1 میں تلنگانہ کی یوم تاسیس انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی. پرنسپل محترمہ شہناز بیگم اور مسٹر کے ایس جمیل انچارج سنٹر آف ایکسلینس نے پر چم کشائی انجام دی. اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محترمہ شہناز بیگم صاحبہ پرنسپل نے کہا کہ 2 جون کا تلنگانہ عوام کے لیے اُمیدوں اور امنگوں کا دن ہے. مسٹر کے ایس جمیل انچارج سنٹر آف ایکسلینس نے اپنے خطاب میں کہا کہ تشکیل تلنگانہ کے علیحدہ ریاست تلنگانہ تعلیم، صحت اور محکمہ مال میں ترقی کی ہے. ملک کی نئی ریاست دوسری ریاستوں کے لیے ایک مثالی ریاست بن گئی ہے. انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو ریاست کی جامع ترقی کے لئے کام کرنا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ تلنگانہ حکومت نے ریاست میں اقلیتوں کی تعلیمی ترقی کے لئے تلنگانہ اقلیتی اقامتی تعلیمی ادارہ جات سوسائٹی کے تحت جملہ 204 اسکولس قائم کئے ہیں. ان اسکولس سے استفادہ کرنے کی انہوں نے اقلیتوں سے اپیل کی. اس موقع پر اسکول کو آرڈینیٹر محمد خلیل. محمد معین الدین پی، جی ٹی، ڈاکٹر محمد محبوب محمد. مقصود احمد، محمد اسماعیل جونیر لکچرر،محمد اسلم درد کوہیری ،محمد نصیر الدین لکچرر، مسٹر انیل کمار فزیکل ایجوکیشن ٹیچر، مسٹر پر شانت گوڑ، پی ڈی، محترمہ گل افشاں، محترمہ عرشیہ بیگم، جونیر لکچرر، محترمہ راجیہ لکشمی، مسٹر سدپا لکچرر، مسٹر وینکٹیشم لکچرر کے علاوہ دیگر موجود بھی تھے۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے