حیدرآباد۔ (سخاوت علی نظامی): حکومت تلنگانہ کنزیومر افیئرز فوڈ سیول سپلائی اسسٹنٹ آفیسر بشریٰ سلطانہ مہدی پٹنم سرکل حیدرآباد نے اطلاع دی ہے کہ سفید راشن کارڈ ہولڈر کو لازمی طور پر-KYC E، 20 جون 2026 تک کیا جائے گا۔ انہوں نے مزیدکہا ہے کہE-KYCکا40%کام باقی ہے لہٰذا تمام سفید راشن کارڈ ہولڈرس رکھنے والے عوام کو چاہئے کہ وہ اپنے افرادِ خاندان کے ساتھ آکر 20 جون تک اپنا E-KYCکروالیں، دفتر سیول سپلائی اسسٹنٹ آفیسر مہدی پٹنم سرکل IV، حیدرآباد پر عوام کی سہولیت کے لئے صبح ساڑھے 10 تا 5 بجے شام EKYC کا کام کیا جا رہا ہے۔ سفید راشن کارڈ رکھنے والے افراد اس موقع سے استفادہ کریں۔ اگر غفلت و برتی گئی تو سفید راشن کارڈ کی سہولیات کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وقت پر اپنا E-KYC کروالینے کی گذارش کی گئی ہے۔
