بیدر۔ 4؍اگست (پریس ریلیز): اردو تنظیم ’’یارانِ ادب بیدر‘‘کی جانب سے آج منگل کو سرکاری اردو ہائیرپرائمری اسکول گولہ خانہ اور سی آرایس اردو پرائمری اسکول کے طلبہ میں تعلیمی اشیاء نوٹ بک ، توشہ دان ، پانی کی بوتل ، قلم ، پنسل ، کاپی کاکور اور دیگر اشیاء کی تقسیم عمل میں آئی۔ سرکاری اردو اسکول گولہ خانہ کی تقریب صدرمعلم منصور شاہ کی زیرصدارت عمل میں آئی۔ جس کے مہمان خصوصی جناب حیدرعلی سوداگر ای سی او برائے دفتر BEOتھے۔جب کہ دیگر مہمانان میں جناب عبدالسلیم اسد مؤظف صدرمدرس اور محمدیوسف رحیم بیدری سکریٹری یاران ادب بیدر شامل رہے۔تینوں مہمانان نے طلبہ کی ستائش اس بات کے لئے کہ وہ پڑھنے کے لئے اسکول آرہے ہیں۔ سرکاری اسکول کے طلبہ کی صلاحیتیں آئے دن نکھر کرسامنے آرہی ہیں۔ جو تحفہ دیاجارہاہے۔اس کابہتراستعمال کریں۔میرؔبیدری نے طلبہ کے لئے لکھاگیاکلام طلبہ کوسناکر دادحاصل کی ۔ تمام مہمانان کی شالپوشی اور گلپوشی صدرمعلم انچارج جناب منصورشاہ کے ہاتھوں عمل میں آئی۔ معلمات فریدہ بیگم ، مہرالنساء بیگم موجودتھے۔ اسی طرح سی آرایس اردو اسکول میںترقی یافتہ صدرمعلم محمدفصیح الدین  کی زیرصدارت تقریب منعقد ہوئی۔ مذکورہ تینوں مہمان وہاں بھی موجودرہے ۔ جناب حیدرعلی سوداگر ای سی او برائے BEOبیدر نے بتایاکہ اس اسکول میں بچوں کے داخلوں کے لئے تمام ٹیچرس کافی محنت کررہے ہیں۔توقع ہے کہ طلبہ کی حاضری بھی بروقت ہوگی ۔ا س موقع پر جناب عبدالسلیم اسد نے ای سی او سے نمائندگی کرتے ہوئے کہاکہ سی آرایس اسکول کی کنڑا ٹیچر وظیفہ یاب ہوچکی ہیںلہٰذایہاں کنڑا ٹیچر کی ضرورت ہے۔ اس نمائندگی پر جناب حیدرعلی سوداگر ای سی او برائے BEOبیدر نے اسکول ہذا کو کنڑا ٹیچر دینے کاتیقن دیاا وریہ بھی کہاکہ ایک ہی نہیں میں یہاں تین ٹیچرس دوں گا۔ طلبہ کی تعداد کو بڑھائیں اور انہیں اس طرح پڑھائیں کہ وہ اپنی زندگی میں آپ کو یاد رکھیں۔ جنا ب یوسف رحیم میربیدری نے تقریر کے علاوہ بچوں کے لئے لکھاگیاکلام بھی پیش کیا۔ جسکو طلبہ نے کافی جوش وخروش سے سماعت کیا اور داد دی۔ صدرمعلم نے تینوں مہمانوں کی شالپوشی اور گلپوشی کی ۔معلمات محترمہ نیلوفراورمحترمہ عمرانہ بیگم کے علاوہ 89کے بی ایل او محترمہ عفیف سلمیٰ بھی موجودتھیں۔ترقی یافتہ صدرمعلم فصیح الدین کو حیدرعلی سوداگر ای سی اونے تہنیت پیش کی ۔ دونوں مقامات پر تعلیمی اشیاء کی تقسیم کے علاوہ جناب اسدسلیم کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات دینے پر طلبہ میںانعامات کی شکل میں چاکلیٹ تقسیم کئے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے