اناؤ(محمد جنیدقاسمی): جلوسِ محمدی ﷺ کے پُرامن، منظم اور کامیاب انعقاد پر مولانا عبداللہ خان فتحپوری جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء تحصیل بندکی نے جمعیۃ علماء کانپور کے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات اور کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جلوس کے کامیاب انعقاد میں جمعیۃ علماء کانپور کے ذمہ داران خصوصاً ڈاکٹر حلیم اللہ خاں صاحب، مولانا امین الحق عبداللہ صاحب قاسمی، مولانا نورالدین صاحب قاسمی، مولانا اکرم صاحب جامعی، زبیر احمد فاروقی، شارق نواب صاحب، مولانا انصار صاحب جامعی، قاری عبدالمعید صاحب چودھری، مولانا انیس الرحمن صاحب، مفتی اظہار مکرم صاحب، مولانا شرف عالم صاحب، قاری بدرالزماں صاحب، مولانا سلمان صاحب اور حاتم صاحب وغیرہ وغیرہ کی محنت نگرانی اور بہترین انتظامات قابلِ ستائش ہیں۔ انہوں نے جلوس میں شریک تمام انجمنوں، رضاکاروں اور عوام کی جانب سے نظم و ضبط برقرار رکھنے اور امن و امان کے ساتھ جلوس کو مکمل کرنے پر بھی مبارکباد پیش کی۔
مولانا عبداللہ خان فتحپوری نے کہا کہ اتنے بڑے جلوس کا پُرامن اور کامیاب اختتام باہمی تعاون اتحاد اور نظم و ضبط کا بہترین نمونہ ہے۔ اس موقع پر ضلع انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ کی خدمات بھی لائقِ تحسین ہیں، جنہوں نے اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دیں۔
