گنج مرادآباد،فتحپور: مقامی دینی درسگاہ فتح پور ہمزہ مکتب دارارقم میں ایک پروقار اور روح پرور دعائیہ مجلس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مکتب کے طلبہ اور اساتذہ نے شرکت کی۔مجلس کی قیادت معروف دینی شخصیت محترم مولانامختار عالم صاحب مظاہری صدر جمعیة علماء ضلع اناٶ نے کی۔ انہوں نے حاضرین اور معصوم بچوں کو دین کی اہمیت اور دعا کی طاقت سے روشناس کرایا۔ اس کے بعد مولانا مختار عالم صاحب نے انتہائی خشوع و خضوع اور رقت آمیز انداز میں بارگاہِ الٰہی میں ہاتھ پھیلائے۔ انہوں نے بچوں کی روشن مستقبل، مکتب کی ترقی، اور ملک و ملت کی امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کروائیں۔اس موقع پر مکتب کے معصوم بچوں نے بھی انتہائی ادب کے ساتھ ہاتھ اٹھا کر ان کی دعاؤں پر آمین کہا، جس سے پورا ماحول روحانیت اور سکون سے معطر ہو گیا۔ مکتب کی انتظامیہ نے اس بابرکت مجلس کے کامیاب انعقاد پر مولانامختار عالم صاحب اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر مفتی محمدجنیدقاسمی نے بچوں کو نصیحت کی اور قرآن کریم کاایک نسخہ بھی مکتب کی طالبہ کوہدیہ کیا۔حافظ محمدقاسم استاذ مکتب داراقم نے مہمانوں کاشکریہ اداکیانیز مکتب کے لیے خصوصی دعاء کی درخواست بھی کی ۔
