حج کا سفر اللہ رب العزت کے حکم کی فرماں برداری ہے: مفتیِ بشیر احمد
سہارنپور(احمد رضا): حج ارکان اسلام میں سے ایک  اہم اور بنیادی رکن بھی ہے  اور فرض بھی ہے اسلئے زندگی میں کم از کم ایک بار تو سفر حج کی سعادت حاصل کر نا ہم سبھی کے لئے لازم ہے سہی معنوں میں حج عشق الٰہی کا مظہر ہے،خوشنصیب ہیں وہ لوگ جن کو حج کر نے کی سعادت میسر آجائے  یہ بڑی عظمت اور اللہ کی طرف سے ہم سبھی کے لئے بڑی نعمت ہے اللہ تعالیٰ سبھی کو حج کی سعادت عطا فرمائے! آمین لگاتار یہاں منعقد ہونے والے حجاج کرام کے استقبالیہ پروگرام میں کل اپنے اہم خیالات کا اظہار  کرتے ہوئے عالم دین مولانا مفتی محمد ناصرایوب ندوی بوڑیاوی نے فرمایا کہ جناب الحاج حافظ محمد صالح احقر صاحب کی شاہی سفر حج سے واپسی قابل احترام ہے مفتی  ناصر ایوبی نے تہ دل سے  سبھی حجّاج کرام کو مبارکباد پیش کی اور اپنے اشعار میں  حج کے مبارک سفرکا خوبصورت منظر نامہ پیش کیا۔۔۔۔۔۔
ہو مبارک یہ سعادتوں کا سفر
اے حاجئ محترم! یہ بخششوں کا سفر
فضل مولی ہوا آپ پر
سب سے پیارا ہوا آپ کا سفر
اس میں شامل طواف کعبہ ہے
کیا حسین ہوا یہ فضیلتوں کا سفر
خوب رہے منی،عرفات،مزدلفہ میں
لمحہ لمحہ گزر کر ہوگیا تمام سفر
کوہ صفا و مروہ پہ دیکھ آئے
ہاجرہ کی سنتوں کا سفر
آقاء کی چوکھٹ کا نظارہ بھی دیکھ آئے
کتنا دلربا ہوا آپ کا یہ سفر
تیری دہلیز پہ حاضر رہے اے میرے مولا
کرلے مقبول ہمارے حاجئ محترم کا سفر
واپسی کی صدا جو تم کو آئی
جاری ہوا ہوگا آنسوؤں کا سفر
اے خدا ناصر  کی کرلے یہ دعاء قبول
ہو ہمارا بھی یہاں کی حاضری کا سفر
حجاج کرام کے استقبالیہ پروگرام میں کل ہی تنظیم دعوت فکروعمل سہارنپور کے صدر الحاج حافظ نصیر احمد اسعدی صاحب، ان کے صاحبزادگان حضرت مولانا مفتی بشیر احمد صاحب مظاہری استاذ ونائب مفتی جامعہ مظاہرعلوم سہارنپور،الحاج حافظ عظیم احمد الانصاری اور حضرت مولانا مفتی اقبال احمد مظاہری ناظم اعلیٰ دارالعلوم مظفریہ سہارنپور ،الحاج سید محمد آصف ڈاریکٹر نورکریم حج ٹوراینڈ ٹریولس سہارنپور، الحاج حافظ محمد انس کھاتہ کھیڑی، الحاج حافظ محمد بابر گوٹے شاہ وغیرہم کی سفر حج سے  واپسی پر سبھی حجّاج کرام کا والہانہ استقبال کیا گیا اور دعائیہ مجالس کا انعقاد  میں عمل میں آیا،
حاضرین مجلس کے ذریعہ حجاج کرام اور انکے عزیزو اقارب کی سلامتی اور ترقی کے لئے نیز پورے عالم میں امن و سکون کے لئے دعاءیں کی گئ، اس مجلس میں قاری محمد رمضان کریمی( کاتب صاحب) نے بھی استقبال حجاج کرام کے اشعار پڑھ کر تمام اعزہ و اقارب متعلقین ومحبین اور متوسلین کی طرف سے والہانہ استقبال کیا،الحاج حافظ محمد صالح احقر صاحب نے کہا کہ حج بیت اللہ کا پر نور سفر امید سے  بھی  کافی بہتر ہوا ہے جس کی امید نہیں کی جاسکتی یہ خدائی الطاف واکرام کا سفر ہوا اللہ سبحانہ وتعالٰی ہر صاحب ایمان کو یہ دولت عطاء فرمائے انہوں نے بات جاری رکھے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت نے میزبانی کا حق ادا کردیا جس کا بدل سوائے اللہ تعالیٰ کے کون دے سکتا ہے؟
الحاج حافظ نصیر احمد اسعدی صاحب نے فرمایا کہ حج بیت اللہ کی سعادت ملنا اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے جس میں قدم قدم پر اللہ کی محبت کا مظہر ہے جو جتنے ادب واحترام سے اس عبادت کو انجام دیتا ہے وہ اسی قدر خدائی انعامات سے نوازا جاتا ہے،حضرت مولانا مفتی بشیر احمد صاحب نے فرمایا حج کا سفر سیر و تفریح کے لئے نہیں بلکہ حکم الٰہی کو پورا کرنے کے لئے ہوتاہے حج کا پیغام ہے کہ ہم ارکان اسلام کے پابند ہوں توحید کے پرستار ہوں،نماز کے پابند ہوں،روزے رکھتے ہوں،زکواۃ ادا کرتے ہوں، اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے ہوئے ہوں،تفرقہ سے دور ہوں بلکہ بھائی بھائی کی طرح خوش گوار زندگی گزارتے ہوں،
حضرت مولانا مفتی اقبال احمد نے کہا کہ ہمیں درس حج کو اپنی چوبیس گھنٹے کی زندگی میں شامل کرنا چاہئے حضرت ابراہیم علیہ السلام،حضرت ہاجرہ علیہا السلام، حضرت اسماعیل علیہ السلام،اور آقاء مدنی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی قربانیوں سے بھری زندگی کو سامنے رکھتے ہوئے وقت گزارنا چاہئے۔
حافظ عظیم احمد نے کہا کہ سفر حج میں اس بات کی منظر کشی ہوتی ہے واقعی انسان کو اللہ تعالیٰ نے اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا ہے کیونکہ حج عظیم اور اہم عبادت ہے اور وہاں پر سوائے عبادت کے اور کیا کام ہے اگر اسی میں کمی رہ گئی تو سفر میں لگا وقت،جان،مال،سب ضائع ہوجاتاہے۔
الحاج محمد آصف صاحب نے کہا یہ سفر قربانی مانگتا ہے کیونکہ جن کا یہ طریقہ رہاہے ان کی زندگیاں قربانیوں سے لبریز ہیں تو پھر شکوہ شکایت کی گنجائش کیسے ہوسکتی ہے اس لئے تجربہ یہ ہوا کہ خاموشی اختیار کی جائے اور ذمہ داران کو چاہئے وہ حسن تدبیر سے مسائل کا حل تلاش کریں۔
حافظ محمد انس نے کہا کہ سفر حج اگر صحیح اصول و آداب کی رعایت رکھ کر کیا جائے تو اس کے بہتر نتائج حاجی کی زندگی پر اثر انداز ہوتے ہیں اور دوسروں کے لئے بھی ہدایت کا ذریعہ بنتے ہیں۔
حافظ محمد بابر نے کہا کہ سفر حج کی برکات اور اس کے ثمرات کے حصول کے لئے وہاں کی گئ نیکیوں کی حفاظت ضروری ہے۔
اس موقعہ پر حضرت قاری محمد رمضان کریمی، مولانا محمد خالد مظاہری ،مفتی نہال احمد مظاہری، قاری شبیر احمد کریمی،مولانا محمد نعمان فیصل مظاہری،مولانا فہیم احمد مظاہری، مولانا محمد عامر مظاہری،
مولانا جنید احمد مظاہری،مولانا محمد اسامہ انصاری، مولانا محمد سہیل سہارنپوری،بھائی محمد عارف انصاری،قاری محمد حذیفہ،وغیرہم نے استقبال کیا اور دعائیہ مجالس میں شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے