محمدیوسف رحیم بیدری ، بیدر، کرناٹک۔
جماعت اسلامی ہند ، حلقہ کرناٹک نے میقاتی منصوبہ 2023 تا2027 کے لئے حلقہ کے پروگرام کے تحت درج ذیل تنظیموں، سنٹرس اور کورسیس یاسیل وغیرہ سے کام لینے کاذکر کیا ہے
(۱) بنیادی ولازمی کام :۔(دعوت ، اصلاح ، تزکیہ اور خدمت ) بنیادی ولازمی کام کے تحت جماعت اسلامی ہند حلقہ کرناٹک نے اپنے پروگرام میں ان تنظیموں کا ذکر ہے۔
(ا)دارالقضاء کاقیام نیز پہلے سے قائم تصفیہ کمیٹیوں اور کونسلنگ سنٹر س کو مستحکم کیاجائے گا(ص۔20)(ب)مجلس العلماء تحریک اسلامی ہند کرناٹک کو منظم وفعال کیاجائے گااور انھیں اصلاح معاشرے کے کام کی طرف متوجہ کیاجائے گا(ص۔20)(ج)حلقہ کی سطح پر مربی ، داعی ، رہنما MDRکاکورس چلایاجائے گا(ص۔ 21) (د)سرکاری وغیرسرکاری اسکیموں سے استفادہ کی رہنمائی کے لئے ایک سیل قائم کیاجائے گا(ص۔ 21)(ھ)ہنگامی حالات میں امدادی کام کرنے والا ادارہ (HRS)کے استحکام پر توجہ دی جائے گی(ص۔ 21)
(۲) تنظیم :۔ (a) 50دیہی علاقوں اور 50تعلقہ جات کے مستقروں پر کام کی توسیع واستحکام پر خصوصی توجہ ہوگی ۔ اس سلسلے میں حلقہ کی سطح پر ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی تاکہ وہ منصوبہ بناسکے (ص۔ 25)۔(b) حلقہ میں قائم صالڈارٹی یوتھ مؤمنٹ SYMکومستحکم کیاجائے گا(ص۔25) ۔(c) گو کو مستحکم کرنے کی بھرپور کوشش ہوگی (ص۔25) ۔(d)تحریکی لٹریچر کو کنڑزبان میں Audio E-Books کی شکل میں تیار کرایاجائے گا۔ Wikipedia میں Kannada Content داخل کرایاجائے گا(ص۔ 25)
(۳) دیگر محاذ اور ادارہ جات :۔ دیگر محاذاور ادارہ جات میں جملہ 7امورکاذکر اور ان کے تحت پروگرام دیاگیاہے ، جن کے اسمائے گرامی اس طرح ہیں۔1۔ ملی امور۔ 2 ۔ ملکی امور۔3۔ میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا ۔ 4۔تعلیم ۔ 5۔ بچوں کی تربیت ۔ 6۔ تحقیق و تصنیف ۔7۔ ادارہ جات ۔ اب ہم تمام کا یکے بعد دیگرے ذکر ان کیلئے کام کرنے والی تنظیموں ،اورذیلی اداروں کے ساتھ کریں گے۔
1۔ ملی امور:۔ میں حلقہ کرناٹک کاجو پروگرام رکھاگیاہے۔ اس میں تنظیموں ، سنٹرس وغیرہ کاذکرکچھ اس طرح ہے۔
(الف) حلقہ اورمقامی سطح پر شعبہ رابطہ عامہ قائم کیاجائے گا(ص۔ 29)(ب)حلقہ میں قائم بلاسودی سوسائٹیوں کو مستحکم کیاجائے گا(ص۔ 29)(ج)ہم خیال سوسائٹیوں کے تعاون سے 25ہزار افراد کو چھوٹے قرض فراہم کیے جائیں گے (ص۔ 29)(د)تجارت وسرمایہ کاری کے سلسلے میں رفاہ چیمبر آف کامرس کو مستحکم کیاجائے گا(ص۔29)(ھ)اوقافی جائیدادوں کی بازیابی ، ترقی اور ان کی آمدنی کے صحیح استعمال کے سلسلے میں حلقہ کی سطح پر ملت کانمائندہ سیل قائم کیاجائے گا(ص۔30)(و)ضلعی سطح پر رابطہ ء ملت اوردیگر وفاقوں کو مستحکم کیاجائے گا(ص۔30)(ز)زکوٰۃ کے اجتماعی نظم کے لیے قائم ادارے کومستحکم کیاجائے گا(ص۔30)
2۔ ملکی اُمور :۔ کے ضمن میں حلقہ کا پروگرام کونافذکرنے کے لئے درج ذیل تنظیموں سے تعاون کاذکر پالیسی پروگرام میں کیاگیاہے ۔a۔ شہری حقوق کے تحفظ اور قانونی امدادورہنمائی کے لئے قائم ادارے کو مستحکم کیاجائے گا(ادارہ کانام ندارد)(ص۔ 32) ۔b۔ حلقہ کی سطح پر دھارمک سوہاردہ ویدیکے ، FDCA، اور مقامی سطح پر سدبھاؤنا منچوں کو مستحکم کیاجائے گا۔ (ص۔ 32)۔c۔فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بہتر تال میل کے لیے ضلعی سطح پر SYMکے ذریعہ نوجوانوں کے فورم قائم کرنے کی کوشش ہوگی (ص۔33)۔d۔ حلقہ کی سطح پر Civil Societies کے نیٹ ورک کو مستحکم کیاجائے گا(ص۔ 33)
3۔ میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا :۔ اس تعلق سے حلقہ کے پروگرام کیلئے درج ذیل تنظیمیں کام کریں گی۔(الف) دو موضوعات پر بامقصد دو فلموں کو پروڈیوس کیاجائے گا(ص۔35)
(ب) مقامی اکائیوں کوسوشیل میڈیا یونٹوں کوحلقہ کی میڈیا یونٹ سے جوڑا جائے گااور ایک موثر واٹس ایپ نیٹ ورک ترتیب دینے کی کوشش کی جائے گی (ص۔35)(ج)ریاست کرناٹک کی ملت کے سوشیل میڈیا چینلس (یوٹیوب ، فیس بک ، ٹیوٹر) اور برادران وطن کے ہم خیال سوشیل میڈیا چینلس سے تال میل اور ممکنہ تعاون کی کوشش کی جائے گی (ص۔ 35)
4۔ تعلیم :۔ حلقہ کرناٹک نے تعلیم کے ضمن میں کہاہے کہ وہ ۔(a) حکومتی درسیات اور تعلیمی پالیسی پر نظررکھنے اور اصلاح طلب پہلوؤں پر توجہ دینے کے لیے اساتذہ کی تنظیم سے تعاون لیاجائے گا(ص۔37) اساتذہ کی کون سی تنظیم سے تعاون لیاجائے گااس کاذکر ندار دہے۔ ۔(b)بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کو مستحکم کیاجائے گا(ص۔37)۔(c)سول سروس، قانون ، معاشیات ، سیاسیات، سماجیات ، تاریخ، شماریات وغیرہ جیسے اہم میدانوں میں تعلیم کے لیے مسلم طلبہ وطالبات کو تیارکیاجائے گا۔ اس سلسلے میں HRDشعبہ توجہ دے گا(ص۔37)واضح رہے کہ مرکز نے اس میں آرٹی فیشیل انٹلی جنس (AI) اور ڈیٹا سائنس کی بات بھی کی تھی (ص۔ 36)۔(d)FMEIکومستحکم کیاجائے گا(ص۔37)
5۔ بچوں کی تربیت :۔ اس ضمن میں گلشن کو مستحکم کیاجائے گا۔ میقات رواں میں تمام اکائیوں میں گلشن کے حلقے قائم کئے جائیں گے(ص۔ 39)
6۔ تحقیق وتصنیف :۔ سے متعلق حلقہ کرناٹک نے کہاہے کہ ’’حلقہ کی سطح پر علمی اور تحقیقی کام کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے مشترکہ پروگرام منعقد کئے جائیںگے‘‘(ص۔41)
7۔ ادارہ جات :۔ ایسی کسی ادارہ جاتی تنظیم کاذکر نہیں کیاگیاہے جس سے تعاون لیاجائے گایاپہلے سے حلقہ میں کوئی ادارہ جاتی تنظیم ہو۔ اگر ہے بھی جیساکہ FMEIتو اس کو تعلیم کے شعبہ میںرکھاگیا
ہے۔ جملہ32سے زائد اداروں کے ذریعہ جماعت اسلامی ہند حلقہ کرناٹک میقات 2023تا2027کے لئے کام کرے گا۔ SIO، ادارہ ء ادبِ اسلامی ہند ، AIITA ، APCR اوردیگر تنظیموں کاحلقہ کے پروگرام میں ذکرنہیں ہے۔ کیوں نہیں ہے۔ اس کی وضاحت حلقہ بہتر طورپر کرسکتاہے۔
