نظام آباد (تلنگانہ): پندرہ اگست 2023,کو منگل کے دن صبح ساڑھے نو بجے مُلکِ عزیز اور محبوب وطن ہندوستان کی ستتر ویں یومِ آزادی کے ضمن میں مولانا محمد عبد الحمید السائح قاسمی ناظم مدرسہ معاذ بن جبل ، صدر جمعیۃ علماء بودھن کے ہاتھوں سے ترنگا لہرانے کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مدرسہ معاذ بن جبل بودھن ضلع نظام آباد تلنگانہ کے(120) طلبہ و(6)اساتذہ اور(8) کارکنان نے تقریب میں حصہ لیا۔ ,مہمانانِ خصوصی کے طور پر سید عبد الحلیم صاحب گورنمنٹ لکچرر، عبد الصمد صاحب انجنیئر ،خواجہ خلیل اللہ صاحب کونسلر ،اور دیگر اولیائے طلبہ نے شرکت کی۔ اسکول کے(70) طلبہ وطالبات اور معززمعلمات حاضر ہوئے۔ جن میں سے اکثر طلبہ نے اردو ، عربی ، ہندی ،تیلگو اور انگریزی زبانوں میں بہترین تعلیمی مظاہرہ پیش کیا۔ مہمانانِ خصوصی کے ہاتھوں سے اچھا پڑھنے والے بچوں اور بچیوں کو قیمتی انعامات سے نوازا گیا۔بچوں کے سرپرستوں نے خاص طور پر کلیم بھائی مدینہ ٹوپی سینٹر انیسہ نگر نے اسٹیج پر آکر اسکول کی کارکردگی پر بےانتہا خوشی ومسرت کا اظہار کیا۔ سیدعبدالحلیم صاحب لکچرر نے مکمل اور معیاری انگریزی زبان میں پندرہ منٹ تک اپنے غیر معمولی تاثرات کا اظہار کیا۔ اسکول میں عربی اور دینی تعلیم کے خصوصی معلم مفتی عبد الجبار حسامی صاحب رنجل بیس نے بھی خطاب کیا۔ اسکول کے انچارج سید رحیم الحسن صاحب گورنمنٹ رٹائرڈ ٹیچر نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔اور آج کے یوم آزادی کے پروگرام کو بحسن و خوبی ترتیب دیا۔

آخر میں اسکول کے چیئرمین مولانا محمد عبد الحمید السائح قاسمی صاحب نے معاذ بن جبل انگلش میڈیم اسکول میں معلمات کی تدریسی وتربیتی خدمات پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آیٔندہ دنوں میں اسکول کا بڑا اسٹیج پروگرام لیں گے ۔ جس میں بودھن شہر کے معززین اور تعلیم یافتہ افراد کو جوڑیں گے۔ میڈیا کو دعوت دیں گے۔ عنقریب اسکول کے لئے بڑی بس کا بھی انتظام کریں گے۔ ہر سال کلاسوں میں اضافہ کرتے ہوئے بہت جلد دسویں کلاس تک تعلیم کا انتظام کریں گے۔ اور بڑی کلاسوں میں بچیوں کے لئے علاحدہ کلاس روموں کا نظم قائم کریں گے۔ چونکہ دن بہ دن داخلے ہوتے جارہے ہیں اور آئندہ سال بہت زیادہ داخلوں کی امید ہے۔ اس وجہ سے مزید تعمیراتی کام شروع کرنے کا ارادہ ہے۔ ان شاءاللہ اسکول کی تعلیم کا نتیجہ پورے شہر میں بہت بہترین آئے گا۔ کیونکہ اسکول کی عمارت بہت خوب صورت ہے۔ کھیل کا میدان بہت بڑا ہے۔ کھیل کا سامان موجود ہے، آب و ہوا خوشگوار ہے۔ علاقہ پُر سکون ہے۔ اسکول شہر کے شور وغل سے دُور ہے۔ چنانچہ صوتی و فضائی آلودگی سے پاک ہے۔تعلیمی فیس معمولی ہے۔ اسکول کے معلمات اعلیٰ تعلیم یافتہ، تجربہ کار، زبان و مضمون کے ماہر، پردہ کے پابند، محنتی، متقی ، پرہیزگار ، اور بچوں کے مخلص ہیں۔ ہر طالب علم پر خصوصی توجہ دیتے ہیں۔ ہر زاویہ سے ہر طالب علم پر بھرپور محنت ہو رہی ہے۔ الحمد للہ ابھی سے چھوٹے چھوٹے بچے معاذ بن جبل اسکول میں انگلش میں لکھ رہے ہیں ، پڑھ رہے ہیں اور انگلش بول رہے ہیں۔ اس کے ساتھ دینی تعلیم ،بھی بہت اچھے انداز میں دی جارہی ہے۔ اسکول کے بچے اور اساتذہ مدرسے کی مسجد میں روزآنہ ظہر کی نماز اور جمعہ کی نماز پابندی کے ساتھ باجماعت ادا کررہے ہیں۔ دوپہر کا کھانا سنت کے مطابق دُعا پڑھ کر ایک ساتھ دسترخوان پر بیٹھ کر کھارہے ہیں۔ صبح قومی ترانہ کے بعد اللّٰہ کی حمد و ثناء اور درود و سلام کا نذرانہ پیش کرکے اور مختصر اجتماعی تلاوت کرکے تعلیم کا آغاز کرتے ہیں۔

مولانا محمد عبد الحمید السائح قاسمی نے شہرِ بودھن اور اطراف کے علاقوں کے لوگوں سے خواہش کی ہے’کہ ابھی بھی اسکول میں داخلہ کا وقت ہے۔ طعام و قیام کی سہولت ہے۔ سواری کے لئے عمدہ قسم کی گاڑی کا انتظام ہے۔ اپنے بچوں کے مستقبل کو روشن کرنے کے لئے اور ان کے دین وایمان کی حفاظت کے لئے معاذ بن جبل انگلش میڈیم اسکول میں داخلہ دلائیں۔ ایل کے جی سے پانچویں کلاس تک اس سال تعلیم ہورہی ہے۔

اللہ تعالیٰ کی ذات سے امید ہے کہ یہ بچے ملک وملت کی خدمت کے لئے بہت کام آئیں گے ۔اور خود ان کی زندگی دینی و دنیاوی تعلیم سے مالامال ہوجائے گی۔ یقیناً یہ بچے اچھی تعلیم حاصل کرنے کے بعد ہم کو دعا دیں گے۔ اپنے والدین کا نام بلند کریں گے اور اس اسکول کے لئے نیک نامی کا ذریعہ بنیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے