ایک سوال۔۔۔؟ 

 

  انس مسرور انصاری

 

بہت ا نچے ہو تم انچے نگر کی با ت کر تے ہو

زمیں پرہو مگر شمس و قمرکی بات کر تے ہو

کمند یں تم نے پھینکی ہیں بہت بام ثریّا پر

نظر کی حدسےبھی آ گےسفر کی بات کرتےہو

فلک کوتکنےوالو،ہے زمیں کی بھی خبر تم کو

سسکتی آ د میت کیا نہیں آ تی نظر تم کو

چلے ہو ا ک نئی د نیا بسا نےآ سما نو ں میں

مبارک ہو خلوص دل سے یہ عز م سفر تم کو

نو ا ہےتلخ میر ی، گفت گو ہےز ہرمیں ڈ و بی

مگر دانشورو! کہتاہوں تم سےآج کچھ میں بھی

ابھی زندان آشوب جہاں میں قید ہےانساں

ابھی مشق عتاب آ سماں میں قید ہےانساں

بز عم قو ت با ز و ابھی ہیں جنگ کے نعر ے

ابھی تخریب کاری کےجھاں میں قید ہے انساں

سنورپایا نہ اب تک تم سے حسن محفل گیتی

جمال انجم و شمس و قمر کی بات کر تے ہو

تمھا ر ا مد عا تو ا ر تقا ئے نسل آ د م ہے

مگر کیا تم کبھی نوع بشر کی با ت کرتے ہو ؟

 

انس مسرور انصاری

قومی اردو تحریک فاؤنڈیشن(انڈیا)

رابطہ/9453347784…

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے