ڈومریاگنج بیدولہ (رانی پرسا): مٸوناتھ بھنجن سے تشریف لاۓ مہمان شاعر جناب حماد احمدحماد کےاعزاز میں ان کی زیرِ صدارت اور جناب فیضان اسعد صاحب کی زیر نظامت موضع رانی پرسا میں جناب اشتیاق احمد صاحب کی ضیافت میں ان کے دولت خانے پر ایک شعری نشست چار بجے اور دوسری نشست سات بجے شام کیفے مٹھاس ہوٹل میں بیدولہ چوراہا پر منعقد کی گٸی جس میں شعرٕاء  نے اپنے کلام پیش کیے۔ چنندہ اشعار ادب نواز، اردو دوست باذوق قارئین کی نذر ہیں:

 

 ہو حرمتِ مریم کہ ردائے رخِ زہرآ

محرابِ مقدس کے ارم، بیچ رہے ہیں

حماد احمد حماد

دنوں کے ساتھ تو دنیا تمام چلتی ہے

سنے گا کون یہاں پر اکیلی رات کی چیخ

فیضان اسعد

دوست ہو آپ کا یا کہ دشمن کوٸی

دل تو دل ہے دُکھانا نہیں چاہیے

خلیل اللہ فیضی

تری بد گوئیوں پر اس لئے خاموش رہتے ہیں

ہمیں کیچڑ میں پتھر مارنا اچھا نہیں لگتا

حفیظ الرحمٰن ابرق ساجدی

نہیں تھا انس کچھ مجھےبھی چنگ اور ستار سے

وہ ایک بار ہی ملا بھی اور رباب دے گیا

سیدعزیزالرحمٰن عاجز

اس موقع پرحافظ عبدالسمیع، شہزاد چودھری، جواد چودھری، عرفان چودھری، ایوب خان، بدرالزماں، محمد مصطفےٰ، مطیع الرحمٰن ، اسداللہ وغیرہ شریکِ بزم رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے