فلاح انسانیت ایجوکیشنل ٹرسٹ اٹوا کی جانب سے پرسیا،اٹوا میں دعوتی و اصلاحی پروگرام کا انعقاد
اٹوا، سدھارتھ نگر(اتر پردیش): آج بتاریخ:10 اکتوبر 2023 بروز منگل بعد صلاة مغرب فلاح انسانیت ایجوکیشنل ٹرسٹ اٹوا بازار ضلع سدھارتھ نگر یوپی کے زیر اہتمام موضع پرسیا اٹوا بازار سدھارتھ نگر میں ایک دعوتی و اصلاحی پروگرام کا انعقاد ہوا جس کی مختصر رپورٹ مندرجہ ذیل ہے:
پروگرام کی نظامت فضیلۃ الشیخ محمد حنیف عالیاوی حفظہ اللہ نے فرمائی اس پروگرام کا باضابطہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس سے حافظہ قاری صفی الرحمٰن فرقانی نے پیش کیے۔
بعدہ فضیلۃ الشیخ کلیم اللہ ریانی حفظہ اللہ وسلم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی منقبت میں خوبصورت اور دلنشیں انداز میں نعت پاک پیش فرمایا، اس کے بعد سب سے پہلا خطاب فضيلة الشيخ عبدالحسیب سنابلی حفظه الله کا ہوا آپ نے خوف الہٰی کے موضوع پے بہت ہی عمدہ اور مدلل گفتگو کی آپ نے فرمایا کہ ہم سب کو اللہ سے ڈرنا چائیے کیونکہ ہمیں ایک دن اللہ کے سامنے کھڑا ہونا ہے اور اپنے اعمال کا حساب دینا ہے، ہم دنیا کی ہر چیز سے ڈرتے ہیں مگر اللہ سے نہیں جیسا کہ ہمارے اعمال اس بات کے گواہ ہیں۔ ہم کوئی بھی غلطی کرکے اللہ سے نہیں بچ سکتے کیونکہ اللہ ہمیں دن کے اجالے اور رات کی تنہائی میں بھی دیکھ رہا ہوتا ہے۔
اس کے بعد دوسرا خطاب فضیلہ الشیخ عبدالرحمن ریانی حفظہ اللہ نے کیا آپ نے تربیت اولاد کے موضوع پر اچھی تقریر کی آپ نے بتایا کہ ہمیں اپنے اولاد کی اچھی تربیت کرنی چائیے اور اس کا آغاز اس اس ایک اچھی ماں کے انتخاب سے ہوتا ہے ہم صرف خوبصورتی ،مالداری وغیرہ تو شادی کے وقت تو دیکھتے ہیں مگر نیک اور صالحہ بیوی کا انتخاب نہیں کرپاتے نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ایک دن آتا ہے کہ ہمارے بچے بگڑ جاتے ہیں بالخصوص ہماری بچیاں غیروں سے شادی تک کرلیتی ہیں جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے اور یہ پوری امت مسلمہ کی رسوائی کا سبب ہے ۔
پروگرام اچھا رہا پروگرام میں پرسیا گاؤں کے بزرگوں،جوانوں بچوں اور بچیوں نے شرکت کی نہایت اطمینان کے ساتھ علمائے کرام کے بیانات و تقاریر سماعت کیں۔
