الہی ہدایات کے مطابق سماج کی تشکیل نو کے لیے طلبہ خود کو تیار کریں: احمد واصف

طلبہ کی ذہنی و فکری ارتقاء اور الہی ہدایات کے مطابق سماج کی تشکیل نو کے لیے علمی تیاری کی غرض سے جامعہ مصباح العلوم چوکونیاں میں اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا مشرقی اتر پردیش کی جانب سے ایک روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا تین سیشن میں چلنے والے اس پروگرام کا آغاز مولانا احمد علی فلاحی کے تذکیر بالقران سے ہوا اس کے بعد عبدالغنی نے افتتاحی کلمات میں پروگرام کے اغراض و مقاصد اور اس کے دور رس اثرات کو بیان کیا پہلے سیشن میں مولانا عبدالرؤف فلاحی نے انسانی زندگی میں نظم ڈسپلن کی کیا اہمیت ہوتی ہے ترقی کے بام عروج کو پہنچنے کے لیے نظم و ڈسپلن کے کن کن نکات کو اپنانا انسانی زندگی کے لیے سنگ میل کا درجہ رکھتی ہے اس پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

دوسرے سیشن میں اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا کے اتر پردیش مشرق کی سکریٹری احمد واصف نے سوسائٹی کی تعمیر و تشکیل میں ایس آئی او نےکیا کردار ادا کیا ہے اور طلبہ و نوجوانوں کے حوالے سے ایس ائی او کیا منصوبہ رکھتی ہے ۔ مستقبل میں نوجوانوں کے کیا خواب ہونے چاہیے بھارت کا مسلمان کیا خواب دیکھتا ہے۔جیسے اہم پہلوؤں کودلائل و براہین کی روشنی میں بیان کیا۔ علاوہ ازیں صدر مدرس جامعہ مصباح العلوم چوکونیاں محمد شریف فلاحی نے عصر حاضر میں نوجوانوں کو صلاحیت و صالحیت کی کس قدر ضرورت ہے۔اور کون کون سے زاویے ہیں جسے اپنا کر نوجوان ملک کی موجودہ برائیوں سے خود کو بچا کر ملک کی تعمیر میں نمایاں رول ادا کر سکتے ہیں۔ اسے کتاب وسنت کی روشنی میں بیان کیا۔تیسرے شیشن میں مولانا عبدالاول ندوی امیر مقامی نوگڑھ نے تیری نسبت براہیمی معمار جہاں تو ہے کے عنوان پر طلبہ کو ان کے عزم اور حوصلے کو مہمیز کیا اور انہیں منصوبہ بند طریقے سے زندگی کے ہر میدان میں اگے بڑھنے کی ترغیب, دی۔ اس موقع پر مولانا عبدالمبین سلفی امام جامع مسجد خرگولہ نے اللہ کے منتخب بندوں کے عنوان پر اللہ کے بندوں کی صفات ان کے کارناموں اور ان کی کردار پر شرح و بسط سے روشنی ڈالتے ہوئے خود کو اعلی اخلاقی اقدار سے آراستہ کرنے پر زور دیا۔

ایس آئی او یو پی مشرق کے جنرل سیکرٹری محمد نقیب عالم نے تمام طلبہ کو نئے سرے سے منظم ہو کر منصوبہ بند طریقے سے امر بالمعروف کے فریضے کی طرف ابھارا اور تنظیم کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہونچانے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے زاد راہ پیش کیا نظامت کی ذمہ داری بالترتیب راشد خان، یحیی خان و اشہد جمال نے انجام دی۔محمد اسامہ ،عبداللہ،محمد سمیع عبد المعید کے منظوم پیغام سے شرکاء محظوظ بھی ہوۓ۔ مولانا شبیر احمد فلاحی کی دعا سے اس تربیتی کیمپ کا اختتام ہوا۔ اس موقع پر امیر مقامی ماسٹر توقیر عالم مولانا عثمان علی قاسمی اور جامعہ کے طلبہ اور شہر بستی سے آئے ہوئے طلبہ و نوجوانوں نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے