حاجی پور / پٹنہ (محمد آصف عطا): ویشالی ضلع کی مشہور سیاسی سماجی شخصیت جناب ضیغم اختر کا انتقال آج صبح سویرے انکے گاءوں بڑی ہلیا چہرہ کلاں میں ہوگیا۔انہوں نے شادی نہیں کی تھی پوری زندگی مجرد ہی گذاری۔ان کے انتقال پر نامور عالم دین مفتی محمد ثناءالہدی قاسمی نے گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ وہ بڑے سماجی خدمت گار اورنامو ر سماجوادی نظریہ کے انسان تھے۔وہ ایک زمانہ میں راجد ضلع ویشالی کے صدر بھی رہے۔انہوں نے بے لوث سماجی خدمت کے حوالے سے اپنی شناخت بنائ اور سیاست کی مروجہ آلودگی سے اپنے کو پاک رکھا۔وہ علاقہ کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں رہا کرتے تھے۔واقعہ یہ ہے کہ ان کے انتقال سےچہرہ کلاں بلاک بلکہ ویشالی ضلع میں سماج وادی تحریک کا جو نقصان ہوا ہے اس کی تلافی آسان نہیں ہوگی۔مفتی صاحب نے مرحوم کی مغفرت اور پس ماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے