مہراجگنج (رفیع نعمانی): ضلع مہراج گنج کے ہر دل عزیز مشہور عالم دین حضرت مولانا جلال الدین صاحب قاسمی بانی ومہتمم جامعہ رحمانیہ فیض العلوم کپتان گنج کشی نگر کا 2 نومبر کو ساڑھے بارہ بجے دن میں اچانک حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال ہوگیا۔ مولانا کچھ علیل چل رہے تھے، عصر کے بعد مولانا کے جسد خاکی کو آپ کے آبائی وطن لچھمی پور بھرگاواں مہراجگنج لایا گیا۔

نماز جنازہ کل بروز جمعہ صبح 9/بجے دن میں ادا کی جائے گی اور تدفین آبائی گاؤں کے قبرستان میں ہوگی یہ اطلاع آپ کے صاحب زادے مولانا محمد ارشد صاحب نے دی ہے۔ اللہ مولانا مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے