بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ لٹریری پروگراموں میں بھی شرکت کرنی چاہئے !

سہارنپور(احمد رضا): بچوں کو ہر میدان میں مہارت حاصل کر نی چاہئے اور تعلیم کے ساتھ ساتھ لٹریری پروگراموں میں بھی شرکت کرنا چاہئے تاکہ دل ،دماغ کے ساتھ ساتھ جسم کو بھی توانائی حاصل ہو سکے! ماہر تعلیم اور سوشل رہبر ڈاکٹر قدسیہ انجم اور میڈم صبوحی افتخار کی سخت محنت کی بدولت آج ضلع بھر کی سیکڑوں بچیان اور بچے ملک اور غیر ممالک میں اپنے کالج ،اساتذ ہ اورملک کا نام روشن کر رہے ہیں یہ ہم سبھی کیلئے باعث فخر مقام ہے!

واضع رہے کہ ہمارے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو کے یوم پیدائش کو ہم یوم اطفال کے طور پر مناتے ہیں۔ اس موقع پر ہی آج نامور عصری تعلیمی ادارے براؤن وڈ پبلک اسکول میں اساتذہ کی جانب سے ایک شاندار معیاری پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ڈاکٹر قدسیہ انجم بطور مہمان خصوصی موجود رہیں اس پروگرام  بچوں کے ساتھ ساتھ خد  کالج کے اساتذہ نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنی قابلیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچوں کے معیار اور پسند کے اعتبار سے مختلف پروگرام پیش کئے اس پروگرام میں سب سے اہم اساتذہ اور بچوں کے درمیان ہونے والا بیعت بازی کا مقابلہ تھا اس میں اساتذہ کی ٹیم میں اسکول کے ڈائریکٹر میم محترمہ صفیہ صبوحی افتخار بھی شامل تھی۔ مقابلہ بہت زبردست رہا، سبھی طلباء نے اپنی نفیس اردو اور بہترین تلفظ کے ساتھ اشعار کی ادائیگی کرتے ہوئے مقابلے میں جیت حاصل کی طلباء کی طرف عمر فاروق، سید محمد علی مرتضی، صبیحہ، فہیم، سمیہ وغیرہ نے شرکت کی  بیعت بازی میں حصّہ لیا پروگرام  کی نظامت رخشندہ نے کی  معیاری اشعار کی ادائیگی سے سامعین کا دل جیت لیا اسٹاف میں شبینا ،مرسلین  ساجدہ ،سید حمزہ سید مدثر نے حصہ لیا۔

ڈاکٹر قدسیہ انجم نے اپنی تقریر میں اساتذہ اور بچوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا، سبھی کو اپنی نیک خواہشات اور دعاؤں  سے نوازا۔ قابل ذکر ہے کہ آج بھی ایسے معیاری اداروں کی بدولت ہی اردو زندہ ہے کہ جہاں سائنس اور انگلش کے ماہر طلبہ اور طالبات زیر تعلیم ہیں، وہاں مکمل پروگرام اردو زبان میں منعقد ہوتے ہیں جن کو خوب پسند کیا جاتا ہے!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے