از – صدف جمال 

بارہ بنکی، انڈیا

 

کیا تم جانتے ہو

 بدر کو

ہاں بدر

بدر بن مغیرہ

 پہاڑوں میں رہنے والا

عقاب ۔

جس نے مٹتے ہوئے

اندلس کو

ہر ممکن کوشش کی

سمیٹنے کی ۔

اور پھر شہید ہوگیا ۔

راہ حق میں ۔

اور چھوڑ گیا

یوسف کو

جو اپنے باپ کی طرح

مرد مومن تھا ۔

میں بھی اس دور

کے بدر بن مغیرہ

کی تلاش میں

ہوں ۔

 جس کا خون

شامل ہو

اس لشکر میں

 جو بیت المقدس

کی طرف کوچ کرے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے