ہمدمؔ سیوانی

(عبدالمبین منصوری)

سدھارتھ نگر، یو۔پی

 

دہشت کے طمانچوں نے معصوم پرندوں پر

ہر ظلم روا رکھا غزہ کے مکینوں پر

نفرت سے نہیں جیتا جا سکتا ہے دنیا کو

چاہے جتنے بھی لٹکا دو سر اپنے صلیبوں پر

رحمت کی گھٹاؤں کے سائے میں جو رہتے ہیں

کیوں ناز کرے نہ وہ ہر وقت نصیبوں پر

خوشحال رہیں ایسے جیسا بھی ہو جی چاہے

تنقید کرو کسی کے نہ طور طریقوں پر

اس ملک کی اشیاء کا بائکاٹ کریں ہمدمؔ

خوں جس نے بہایا ہے اِن پاک زمینوں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے