دانیال خان کے لئے نظم

میرؔبیدری

دانو خان یہ بڑکا بچہ ہے
یعنی لوگو سچا بچہ ہے

جب دیکھو لکھتا رہتا ہے یہ
پڑھنے میں بھی پکا بچہ ہے

حمّو، عریش ہیں چھوٹے بھائی دو
ابو جی کا پیارا بچہ ہے

اے بی سی ڈی ، الف با پا لکھ کر
سب سے آگے رہتا بچہ ہے

مان ہی لیتا ہے سب کی باتیں
کہتے ہیں سب اپنا بچہ ہے

حمّو اور عریش ہیں سب کے مگر
دانو، ممّا ہی کا بچہ ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے