سات سالہ حافظ قرآن عزیزم مصباح الدین ابن مولانا ظہیر الدین سنابلی حفظہ اللہ

دعا گو! انصر نیپالی

 

اے مصباح الدین بابو! تیری عظمت کو سلام

کمسنی میں حفظ کرنے سے ملا اونچا مقام

تیس پارے یاد کرنا صرف دو ہی سال میں

یہ اعزازی شان ہے تیرے بلند اقبال میں

ہر طرف سے مل رہی ماں باپ کو دل سے خراج

ان شاءاللہ دونوں کو پہنائنگے سونے کا تاج

شکر ہے دارین میں تاج کرامت مل گئی

حشر کے میدان میں اذن شفاعت مل گئی

حافظ قرآن سے اب صاحب قرآن بن

قوت علم و عمل سے دانش و برہان بن

تجھ پہ دروازے کھلے دانائی و ادراک کے

تیرے سینے میں بسے حکمت قرآن پاک کے

آج انصر کی طرف سے آپ کو صد آفریں

ہے دعا تجھکو بنا دے قوم و ملت کا نگیں!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے