میرؔبیدری
بیدر شریف، کرناٹک
دِن کی پیدائش میں مرگئے ہم
اِتنی گنجائش میں مرگئے ہم
اُس نے نصیحت کرڈالی تھی ہمیں
اُس کی فہمائش میں مرگئے ہم
سامنے اپنے سوا کوئی نہیں تھا
اپنی پیمائش میں مرگئے ہم
خوف ہمیں مرنے سے آتاتھا
تیری فرمائش میں مرگئے ہم
بھول گئے ہم، روحِ دل ہے اصل
جسم کی آرائش میں مرگئے ہم
تیرا حوالہ دیا، یہ نہیں کہامیرؔ
اپنی افزائش میں مرگئے ہم
