انوارالحق قاسمی
(ترجمان جمعیت علمائے روتہٹ نیپال)
ابھی چند دنوں قبل قطر میں ‘الاتحاد العالمی لعلماء المسلمین ‘کا ایک بڑا اجلاس منعقد ہوا تھا۔ جو ایک ہفتے تک جاری رہا جس میں متعدد ممالک کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی تھی۔ نیپال سے جمعیت علماء نیپال کے جنرل سکریٹری مولانا قاری محمد حنیف عالم قاسمی مدنی نے شرکت فرمائی ۔ ماشاء اللہ اجلاس بحسن وخوبی اختتام پذیر ہوا۔
اتحاد العلما کے اجلاس کے اختتام کے بعد ہی جمعیت علمائے نیپال دوحہ قطر کے ذمے داران: مولانا محمد عبد الخالق قاسمی، اور جمعیت کے بہی خواہوں نے حضرت جنرل سکریٹری کے استقبال میں ایک ‘استقبالیہ پروگرام ‘ منعقد کیا،جس میں حضرت جنرل سکریٹری صاحب کا انتہائی گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا گیا۔
پروگرام کا آغاز قاری محمد عارف ازہری کی تلاوت قرآن سے ہوا۔اور شان رسالت میں نذرانہ عقیدت مولانا عبد الماجد نے پیش کی۔مہمان محترم کی خدمت میں کلمہ تشکر مولانا محمد سہیل ندوی (نائب صدر جمعیت علمائے نیپال دوحہ قطر) نے پیش کرتے ہوئے جمعیت کی خدمات پر بھی مفصل روشنی ڈالا۔ پھر مولانا عبد الخالق قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیت علمائے نیپال دوحہ قطر) کا پر اثر خطاب ہوا۔ مولانا نے اپنے خطاب میں جمعیت کا تعارف کراتے ہوئے فرمایا: جمعیت کا قیام 2006ء کے ایسے نازک ترین دور میں ہوا، جس میں ملک کی حالت انتہائی ناگفتہ بھی اور پر خطر تھی، جمہوریت کی نئی طرزِ حکومت، نئے قانون کی پاسداری کی پالیسیاں لائی جارہی تھیں ،ایسے دور میں’ جمعیت علماء نیپال’ کا قیام عمل آیا۔ چناں چہ’ جمعیت علماء نیپال’ اپنے قیام کے روزِ اول ہی سے روشن خدمات انجام دے رہی ہے اور آئندہ بھی ‘جمعیت ‘ مسلمانوں کی قابل ستائش ہی نمائندگی کرے گی۔
بعدہ تاثراتی کلمات کے لئے مولانا یار محمد ،کریم بخش اور عزیز علی وغیرہم تشریف لائے، جب کہ پروگرام کے انعقاد میں جناب محمد انتخاب عالم، ذکر اللہ (خزانچی جمعیت) کا خاص تعاؤن حاصل رہا۔۔ سب سے اخیر میں مہمان محترم: قاری حنیف قاسمی مدنی (جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے نیپال) کا بیان ہوا: انہوں نے حمد و ثنا کے بعد کہا: ہم تہہ دل سے’ اراکین جمعیت’ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے جمعیت کے تعارف، اس کے بنیادی اغراض و کارکردگی کے اجمالی تذکرہ کے بعد’ ذمہ دران جمعیت’ سے اپنی اپنی ذمہ داری نبھانے کی پر زور اپیل کی اور ساتھ میں ‘جمعیت علمائے نیپال ‘کے مرکزی دفتری کی زمین خریداری’ پر بھی روشنی ڈالی۔
چوں کہ ملک کی راجدھانی کاٹھمانڈو میں جمعیت علمائے نیپال کے مرکزی دفتر کی زمین خریداری کی بات مکمل ہوچکی ہے اور اس کے لیے ذمہ داران جمعیت: مفتی محمد خالد صدیقی ،مولانا قاری حنیف عالم قاسمی مدنی،مولانا شفیق الرحمن قاسمی، مفتی شمیم قاسمی مکی، انجینئر عبدالجبار وغیرہم نے مالک زمین کو چند لاکھ روپے بطور بیانہ بھی دے چکے ہیں۔
جمعیت علماء نیپال کی زمین خریداری کی بات کوئی معمولی رقموں پر نہیں ،بل کہ ساڑھے تین کروڑ پیسوں پر ہوئی ہے اور اتنے پیسوں کا انتظام بظاہر صرف نیپال سے مشکل سا ہے؛ اس لیے جمعیت علماء نیپال دوحہ قطر نے قطر میں جمعیت علمائے نیپال کے جنرل سکریٹری قاری محمد حنیف عالم قاسمی مدنی کی آمد کو غنیمت سمجھا اور پھر والی جمعیت دوحہ قطر نے ‘جمعیت کی زمین خریداری ‘ کے لیے بڑے پیمانے پر چندے کا آغاز کردیا۔
واضح رہے کہ پروگرام کی صدارت قاری کلیم اللہ ندوی (صدر جمعیت علمائے نیپال دوحہ قطر) نے کی۔ نظامت کے فرائض مولانا سراج المومن قاسمی جنکپوری نے انجام دیا۔ ۔محبین جمعیت دعا کریں کہ خداوند عالم جمعیت علماء نیپال کی زمین خریداری کے لیے غیبی مدد فرمائے آمین۔
