غزل

جنوری 20, 2024

میرؔبیدری، بیدر، کرناٹک

کس کو کیسے کٹ کریں، وہ جانتے تھے
ساتھ کس کے پھر چلیں، وہ جانتے تھے

زندہ ہیں اور زندگی ہم چاہتے ہیں
مارڈالیں اورمریں، وہ جانتے تھے

لوگ وہ اسلام کے داعی تھے یارو
ڈھالیں اور کس میں ڈھلیں وہ جانتے تھے

دور ان کاتھا ، انھیں معلوم تھاسب
چھوڑیں کتنا ، کیاپڑھیں، وہ جانتے تھے

شرک کی جڑ کاٹنا معلوم تھا میرؔ
کاٹیں کب اور خود کٹیں، وہ جانتے تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے