- مسابقاتی پروگرام لگاتار دو دنوں تک چلتا رہا، اردو و انگریزی زبانوں میں ہوئے یہ مسابقے۔
- طلباء وطالبات بڑے ہی خوش اسلوبی، ذوق وشوق و جذبے کے ساتھ لیا حصہ۔
- انعامات کی تقسیم مرکز کے روح رواں شیخ الجامعہ شیخ محمد زمان ریاضی کے ہاتھوں ہوئی۔
تولہوا کپلوستو نیپال سے عبدالمنان ندوی کی خاص رپورٹ:
ضلع کپلوستو نیپال کے صدر مقام تولہوا میں قائم ادارہ مرکز الامام احمد بن حنبل الاسلامی کپلوستو تولہوا نیپال میں آج بتاریخ یکم جنوری بروز جمعرات 2024 کو سالانہ انجمن کے موقع پر طلباء وطالبات نے گراں قدر انعامات حاصل کئے ، مسابقاتی پروگرام دو یوم چلتا رہا۔ طلباء وطالبات بڑے ہی خوش اسلوبی، ذوق وشوق و جذبے کے ساتھ مختلف اردو و انگریزی پروگراموں میں حصہ لیا اور اپنی خاطر خواہ کامیابی درج کرائی۔ انعامات کی تقسیم مرکز کے روح رواں شیخ الجامعہ جناب شیخ محمد زمان ریاضی/ حفظہ اللہ کے ہاتھوں تقسیم کیا گیا، کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی فہرست ماشاء اللہ اچھی خاصی رہی، اس لئے کہ ہر کلاس کا مقابلہ آپس میں ایک دوسرے سے تھا،جس بنا پر ھر کلاس میں اول دوم سوم اور تشجیعی انعامات سے طلباء وطالبات سرفراز ہوئے، یہاں تک کہ کسی درجہ میں اول، دوم، سوم پوزیشن ٹکرانے کے باوجود بھی مساوی انعامات سے طلباء وطالبات کو نوازا گیا۔ اس موقع پر طلباء و اساتذہ و قرب وجوار کے کچھ مہمان مرد و عورتیں بھی تشریف لائے اور طلباء وطالبات کی تقریروں کو سنا اور سراہا۔ تقسیم انعامات کا پروگرام شیخ عبدالمنان ندوى استاذ ادب عربی مرکز ھذا نے بڑے ہی خوش اسلوبی سے چلایا، اس دوران شیخ ندوی نے طلباء وطالبات کو ایک جامع نصیحت کے ذریعے ان کے اندر دینی تعلیم کے حصول کے اپنی ذمہ داری کو سمجھنے اسے بہتر طریقے سے نبھانے اور حاصل کرنے کی طرف توجہ دلائی، نیز طالبان علوم نبوت کا مقام اور مرتبہ کی وضاحت کرتے ہوئے ان کو ایک مثالی طالب علم بننے اور علم کے حصول کے تئیں اپنے آپ کو محنت و تندھی سے علم کو حاصل کرنے کے طریقے و ٹپس بتلائے، وہیں شیخ الجامعہ جناب مولانا محمد زمان ریاضی حفظہ اللہ نے اپنے صدارتی خطاب میں طلباء وطالبات کو ایک جامع اور پرمغز خطاب فرمایا، شیخ موصوف نے بتایا کہ جھان علم کے حصول کے لئے کتابوں کی تیاری کی ضرورت ھے وہیں موجودہ وقت اور حالات کے پیش نظر اپنی خطابی صلاحیت کو جلا بخشے کی اشد ضرورت ہے، آج اگر ہم اس میدان میں اپنے آپ کو تیار نہ کیا۔ اپنے ذوق وشوق و جذبہ جنون کا مظاہرہ کر کے اپنی طاقت مضبوط نہ کی ،تو آنے والے وقت میں ہمیں نقصان اٹھانا پڑے گا، اس لئے آج ہی سے اپنے آپ کو تیار کر لیں، آپ نے بتایا کہ آج ایسے نئے نئے فتنے ابھر کر سامنے آرھے ھین جو اسلام و مسلمانوں کی عزت و ناموس کو مٹانا چاہتے ہیں ، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے کارناموں پر پانی پھیر دینا چاہتے ہیں، آج رسول عربی صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت پر ڈاکہ ڈالا جارھا ھے ،مادیت،الحاد،قوم پرستی نبوت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم سے آنکھیں ملانے کو تیار ھے ، لہذا ضرورت ھے کہ آپ پوری تیاری کے ساتھ اپنے آپ کو مضبوط اور طاقتور بنائیں۔
وہیں نوجوان عالم مولانا عبدالصبور عبدالسلام سلفی نے طلباء کے اندر انگلش تقریر کی طرف توجہ دلاتے ھوئے بتایا یہ وہ بین الاقوامی زبان ھے جس زبان میں مہارت حاصل کر کے دعوت و تبلیغ دین کا فریضہ بحسن خوبی نبھایا جا سکتا ھے وہیں مرکز کے بزرگ استاذ مولانا عبد الخالق سلفی نے حکم کے فرائض بحسن خوبی نبھاتے ھوئے طلباء کو نمازوں کی پابندی اور بہترین کارکردگی پیش کرنے پر مبارکباد دی اور دعاؤں سے نوازا۔ پروگرام میں سبھی اساتذہ نے حکم فرائض انجام دئے اور مختلف مسابقاتی پروگراموں میں حاضری دے کر طلباء وطالبات کی ھمت افزائی فرمائی خاص ماسٹر نورعالم نے طلباء وطالبات کے کے درمیان نظم ونسق برقرار رکھنے اور ان کے اندر سکون و سنجیدگی کا ماحول قائم رکھنے کے لئے کافی محنت کی۔ وہیں مولانا عبدالصبور سلفی، اظہار عالم العالی، سراج احمد سلفی و مولانا وزیر سلفی نے حکم فریضہ ادا کر کے و حاضر رہ اجلاس کو تقویت بخشی۔ اس موقع پر اسکول کے چپراسی حقیق اللہ نے اساتذہ کرام و طلباء و طالبات و باہر سے آئے ہوئے مہمانوں کی چائے و نمکین بسکٹ کے ذریعے بہترین ضیافت کی۔ پروگرام میں جن بچے اور بچیوں نے اپنی کامیابی درج کرائی ہے، ان کی ترتیب کچھ اس طرح ھے: اردو تقاریر جماعت رابعہ میں فواد فوزان محمد زمان اول، محمد اقرار عبدالحلیم دوم، فرحان احمد مسعود احمد سوم۔ جماعت ثالثہ میں وکیع حمدان محمد زمان اول، محمد عرفات تبارک اللہ دوم، خورشید احمد ابوشحمہ سوم، ابوحذیفہ شمیم ریاض سوم۔ جماعت ثانیہ میں محمد سعد محمد فاروق اول،احمد علی عزیزالرحمان دوم، مصباح الدین کلیم اللہ سوم۔ جماعت اولی عبداللہ عدنان محمد حفیظ عمر اول، عدنان احمد نوراللہ اول، فیروز احمد ریاض الدین دوم، شفیق الرحمن عبدالسلام سوم، ریحان احمد مسعود احمد سوم۔ جماعت ادنی میں عدنان احمد حقیق اللہ اول، محمد خان نعیم الدین دوم، قمرالدین جیش محمد سوم۔ اسی طرح انگلش تقریر میں ابوحذیفہ ثالثہ اول، احمد علی ثانیہ دوم، خورشید احمد ثالثہ دوم، محمد یاسر ثالثہ سوم۔
مکتب گروپ میں درجہ پنجم میں حاجرہ خاتون جیش محمد اول، عائشہ خاتون معبود عالم دوم، محمد عارف جان محمد سوم۔ درجہ چھارم میں بسام خان عبدالاحد اول، نصیر الدین جیش محمد دوم، معراج احمد محمد سبحان سوم۔ اسی طرح درجہ سوم میں حمید خان عبدالقیوم اول، نبیلہ خاتون عبدالعظیم اول، رقیہ خاتون مجیب اللہ دوم، نائمہ خاتون علاءالدین سوم۔ درجہ دوم میں شہروزہ ضحی مجیب الرحمن اول، محمد احسان محمد اختر دوم، اریبہ خاتون محمد نعیم سوم نے ترتیب وار اپنی کامیابی درج کرائی۔

ماشاء اللہ بھت خوب اللہ جزائے خیر دے