بڑے رنج و غم کے ساتھ آپ تمام احبابِ جماعت، علماء کرام کو یہ اطلاع دی جا رہی ہے کہ استاد محترم مولانا عبدالرشید مدنی کی چچی زاد بہن اور مولانا عبدالمبین ندوی (سابق ایڈیٹر ماہنامہ السراج) ساکن بیت نار، سدھارتھ نگر، یوپی کی رفیقہ حیات طویل علالت کے بعد کل گذشتہ 9فروری بروزجمعہ،اربن اسپتال بمقام دہلی بہ وقت 7:15 بقضائے الہی اس دارفانی سے رحلت فرما گئیں ہیں۔

انا لله وانا اليه راجعون۔ تغمدها الله بواسع رحمته ورضوانه۔

موصوفہ صوم صلاة کی پابند، کم گفتار اور عمدہ وبلند سیرت وکردار کی حامل تھیں، قناعت پسندی اور سادگی سے زندگی گذاری۔

موصوفہ کی نماز جنازہ اور تدفین آج مورخہ: 10/2/24 بروز سنیچر بعد نمازِ عصربہ وقت چاربجے شام ان کے آبائی گاؤں بیت نار کے قبرستان میں ادا کی جائے گی۔ ان شاءالله۔

آپ تمام حضرات سے گزارش ہے کہ بشرط سہولت و فرصت زیادہ تعداد میں شریک ہوکر ثواب حاصل کریں۔

اللہ تعالی موصوفہ کی نیکیوں اور طاعات وعبادات کو شرفِ قبولیتِ سے نوازے اوربشری لغزشوں کو در گذر کرتے ہوئےجنت الفردوس کامکین بنائےاور تمام لواحقین و پسماندگان اور اہل خانہ کو صبر جمیل کی توفیق ارزانی عطا کرے- آمين۔

قارئین کرام سے پرخلوص دعائے مغفرت کی درخواست ہے-

إِنَّ لِلَّهِ مَا أَخَذَ، وَلَهُ مَا أَعْطَى، وَكُلٌّ عِنْدَهُ بِأَجَلٍ مُسَمًّى، فَلْتَصْبِرْ وَلْتَحْتَسِبْ ".

اللهم اغفر لها وارحمها واسكنها فسيح جناته والهم أهلها وذويها الصبر والسلوان۔

 

طالب دعا اور شریکِ غم

وصی اللہ عبدالحکیم مدنی

ناظم ضلعی جمعیت اھل حدیث، سدھارتھ نگر، یوپی

10/2/24

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے