بیدر۔20 ؍ فروری (محمدیوسف رحیم بیدری): سنت کوی سروگنیا ایک سماجی قدر سے وابستہ تھے جو اس وقت کے سماج میں ان کے ترپدوں کے ذریعے جڑی تھی، انہوں نے اندھی عقیدت کو سماج سے ہٹا یا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شیوکمار شیلونت نے یہ بات کہی۔ منگل کو بیدر کے رنگ مندر میں ضلع انتظامیہ، ضلع پنچایت اور محکمہ کنڑ ااور کلچر بیدر کے اشتراک سے منعقدہ سنت کوی سروگنیا جینتی پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد وہ خطاب کررہے تھے۔سروگنیاکی پیدائش ہاویری ضلع کے ہیرے کیرو رتعلقہ کے مسورو گاؤں میں ہوئی تھی اور انھوں نے اپنی شاعری کے ذریعے لوگوں کے تجربات کو آگے بڑھایا اور سماجی تبدیلی کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی 10,000 سے زائد کلام مل چکا ہے اور اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔جب ہم چھوٹے تھے، سوامی ہمارے گھر سروگنیاوچن کا نعرہ لگاتے تھے۔ ان کی بہت سی ترپدی بہت معنی خیز ہیں اور وہ آج کے معاشرے سے بہت مطابقت رکھتی ہیں۔موصوف نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاکہ پی اے وشواکرما یوجنا مٹی کے برتنوں کے پیشے پر بھی لاگو ہوگی اور انہیں اس کا فائدہ اٹھانا چاہئے اور اگر اس سماج کو سماجی طور پر مرکزی دھارے میں شامل کرنا ہے تو ان کے قائدین کا رول بہت اہم ہوگا۔ ان سب کو سروگنیا جینتی کی مبارکبادپیش کرتاہوں۔نوجوان مصنف بالاجی کمبار چٹنلی نے سروگنیا پر مہمان لیکچر دیا اور کہا کہ سروگنیا نے لوگوں کے تجربات کو اپنے وچنوں میں پیش کیا اور سماجی اصولوں کو بدل دیا۔ سروگنیا، بودھ، بسوا، امبیڈکر کو کسی معاشرے تک محدود نہیں رہنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ ہمارے سماج کا قیمتی خزانہ، ان کا فلسفہ اور نظریات تمام سماج کے لوگوں کے لیے بہتری چاہتے ہیں۔آج صبح ڈپٹی کمشنردفتر میں سروگنیاکی تصویر کی پوجا کے بعد دفتر کے احاطے میں جلوس کا آغاز ہوا۔ بیدر شہر کے مختلف سرکلس سے ہوتاہواچن بسوا پٹہ دیورو ضلع رنگ مندر تک سروگنیاپورٹریٹ جلوس نکالا گیا۔کنڑ ااور کلچر ڈپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر سدرام سندے، ضلع پنچایت کی سابق ممبر شکنتلا بیلداڑے ، ضلع کمبارسماج کے صدر وٹھل راؤ کمبار، دستکاری کوآپریٹیو سوسائٹی کے صدر بابو راؤ کمبار، آکاش پاٹل، شیوراج کمبار، کمبار سماج کے لیڈر اور بھی بہت سے لوگ موجود تھے۔اس بات کی اطلاع سرکاری ذرائع نے ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی ہے
