کاٹھمانڈو/نیپال (9/اپریل 2024ء): جمعیت علمائے روتہٹ نیپال کے ترجمان،سماج وادی مسلم سنگھ نیپال کے رکن اور معھد ام حبیبہ للبنات جینگڑیا روتہٹ نیپال کے ناظم تعلیمات مولانا انوار الحق قاسمی نے اس کرہ ارضی کے تمام مسلمانوں کو عید الفطر کی پرخلوص مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ،انھیں  باہم متحد ہوکر زندگی بسر کرنے اور اختلافات سے دور رہنے کی پرزور اپیل کی ہے۔
  مولانا نے کہا کہ: ‘اتحاد’میں ایک ایسی طاقت ہے،کہ جس کے حضور بالآخر سبھوں کو جھکنا پڑتا ہے اور یہ کہنے پر مجبور ہونا پڑتا ہے کہ ہم ان سے کمزور ہیں اور وہ ہم سے  بہت مضبوط ہیں ؛کیوں کہ وہ سب متحد ہوکر ایک بھاری چٹان کے مثل ہیں۔ اگر ان کی شان میں، ذرا سی بھی ہم سے  غلطی ہوئی،تو پھر  ہم دیکھتے دیکھتے چور ہو جائیں گے۔
  اس لیے مسلمانوں کو چاہیے کہ اپنی شان وشوکت بحال کرنے کی خاطر اور غیروں پر اپنی حکومت قائم کرنے کے لیے باہم متحد ہو جائیں۔
  مولانا نے مزید یہ کہاکہ: مسلمان اپنے بچوں کو تعلیمی میدان میں بھی آگے بڑھائیں؛کیوں کہ ظاہری دو آنکھوں کے بعد تعلیم ہی  ایک تیسری آنکھ ہے۔ اگر یہ تیسری آنکھ کوئی حاصل نہیں کرپاتاہے،تو زمانہ اسے جاہل گردانتا ہے،جو ایک غیرت مند انسان کے لیے انتہائی باعثِ عار ہے۔اس لیے مسلمان اپنی اولاد کو زیور تعلیم سے ضرور آراستہ کرے،تاکہ مستقبل میں آپ کی اولاد کو کسی طرح کی کوئی شرمندگی نہ ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے