سرکاری کالجس میں ضلع کاسب سے ٹاپ نتائج والا کالج

چٹگوپہ۔ 13؍اپریل (عبدالقدیر لشکری): بیمل کھیڑا گورنمنٹ پی یو کالج چٹگوپہ تعلقہ میں واقع ہے جو کہ دیہی اور سرحدی علاقہ ہے ۔پی یو سی سال دوم 2024 کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے اوراس کالج کانتیجہ 100 فیصد رہا۔ کل 32 طلباء نے امتحان میں شرکت کی اور تمام پاس ہوئے جن میں سے 9 طلباء ٹاپ میں آئے ہیں۔ 17 طلباء فرسٹ کلاس، 04 طلباء سیکنڈ کلاس اور 02 طلباء نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ اشونی بکپانے 575 نشانات لے کر 95.83%فیصد کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ پوجا بکپا نے 565نشانات کے ذریعہ 94.67%لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے جب کہ ، نندنی وجیناتھ 556نشانات لے کر 92.7% فیصد کے ساتھ تیسری اور چوتھی پوزیشن امبیکا سنجو کمار نے 92.5% اور نکیتاگھاڑپانے بھی 92.5% لئے ہیں۔ اسی طرح بھاگیہ لکشمی ، پریہ درشنی ، راجو ، پریانکا، بھیمش ا، سواتی بابنااور سواتی ایرپا نے بھی امتیازی کامیابی حاصل کی ہے۔

کالج ذرائع کے بموجب 100%نتائج کے ساتھ یہ کالج بیدر کے گورنمنٹ پی یوکالجوں میں ضلع میں پہلے نمبر پر آیاہے۔ کالج کی پرنسپل مسز وجے لکشمی گنگور، لیکچرر بسواراج، بیجو کمار، مسز شانت کماری، سنتوش سیکنڈ گریڈ اسسٹنٹ ، مسز بھاگیہ شری اور گاؤں کے قائدین اور اولیائے طلباء ،اور تعلیمی شائقین نے ان نتائج پر اپنی بے انتہا خوشی کا اظہار کیا ہے۔اس بات کی اطلاع عبدالقدیر لشکری نے دی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے