ہمناآباد۔ 13؍اپریل (پریس نوٹ): صدر بلاک کانگریس ہمناآباد جناب محمد افسرمیاں نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمناآباد کے بسواراج کلیان منٹپ میں بتاریخ 16اپریل، بروز منگل کانگریس پارٹی کے کارکنان کا ایک اجلاس ساڑھے دس بجے دِن رکھا گیا ہے جس میں بیدر ضلع کے نگران وزیر ایشور کھنڈرے ،بلدی امور کے وزیر رحیم خان،سابق رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل،ایم ایل سی ڈاکٹر چندر شیکھر پاٹل،ایم ایل سی بھیم رائو پاٹل،ڈی سی سی بنک کے نائب صدر جناب ابھیشک پاٹل،بسواراج جاب شیٹی ضلع کانگریس صدر کے علاوہ ضلع پنچایت،تعلقہ پنچایت کے سابق ممبران ،اراکین بلدیہ کے علاوہ پارٹی کے دیگر لیڈران وکارکنان شرکت کریں گے۔

محمد افسر میاں نے تمام کارکنان ولیڈران سے اپیل کی ہیکہ وہ وقت مقررہ پر تشریف لاکر اس اجلاس کو کامیاب بنائیں۔اس بات کی اطلاع سید رضوان نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے