عبدالقیوم ہمدم علی نگری
جو بیٹیاں ہماری ہیں رحمت کے پھول ہیں
بندی بھی یہ خداکی ہیں برکت کے پھول ہیں
یہ بیٹیاں تمہاری ہیں بندی خداکی ہیں
راحت ہیں والدین کی حشمت کے پھول ہیں
قربان جاؤ ان کی محبت پہ بھائیو
یہ تو محبتوں کے مروت کے پھول ہیں
پیدا ہوئیں ہیں تم سے تمہارے ہی خون سے
یہ جنس سے تمہاری ہیں عظمت کے پھول ہیں
تم کو رسول پاک کی قربت حصول ہو
ایسا سبب ہیں بیٹیاں عزت کے پھول ہیں
کرتی ہیں دل سے خدمتیں وہ والدین کی
فطرت سے بردبار ہیں شوکت کے پھول ہیں
ہمدم گراں نہ جانئے بیٹی سی ذات کو
اللہ کی نعمتیں ہیں وہ جنت کے پھول ہیں
