بیدر۔ 19؍ اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری): لوک سبھا عام انتخابات 2024 کے ضمن میں بیدرپارلیمانی حلقہ- 07 میں کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا آج آخری دن تھا۔آج 19؍اپریل کو جملہ 13 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔جے راج ولد کاشپا بکا، عبدالرزاق، ڈاکٹردنکرمورے، مہیش کمار ولد پربھاکر راؤ گونڈے، کل لنگا ولد ایشورپا ہوگار، گوتم مورے، پرمیشور پاٹل، گوپال ماروتی، رام ولاس ناوندر اور بسپا رامپورے نے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ کانگریس امیدوار ساگر کھنڈرے کی جانب سے ان کے نامزد کردہ شخص ملکارجن پاٹل نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ شیوراج نے راشٹریہ سماج پارٹی کے امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ لکشمی پترا مالگے نے آر پی آئی بی پارٹی کے امیدوار کے طور پر پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے لیے اپریل 19 آخری دن تھا۔ اپریل 19کو جملہ13 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے22؍اپریل کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آخری دن ہے۔ ڈپٹی کمشنر بیدر نے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ 12؍اپریل سے 19 ؍اپریل تاریخ تک 34 امیدواروں کی طرف سے 41 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ بیدر میں رائے دہی 7؍مئی کو ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے