سدھارتھ نگر (عبدالمبین منصوری):
انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں سدھارتھ نگر ضلع کی چار طالبات نے اتر پردیش کے 10 ٹاپرس میں اپنا مقام حاصل کیا ہے۔ چاروں لڑکیاں بانسی کے سردار پٹیل نیشنل انٹر کالج کی طالبات ہیں۔
چارلی گپتا 97.60 فیصد نمبر لے کر اتر پردیش میں دوسرے مقام پر قابض رہی، وہیں پلک سنگھ نے 97.40 فیصد نمبر حاصل کرکے اتر پردیش میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ندھی نے 97 فیصد نمبر حاصل کر کے پانچواں مقام حاصل کیا اور انشیکا چودھری 96.80 فیصد نمبر حاصل کرکے ریاست میں چھٹویں مقام پر اپنا جگہ بنائے میں کامیاب رہی۔
اس طرح چاروں طالبات نے اپنے گھر خاندان کے ساتھ اپنے اسکول اور ضلع کا نام روشن کیا ہے۔
