عبدالقیوم ہمدم علی نگری

 

رمضان مبارک میں تو شیطان نہیں ہے

لگتا ہے تیرے دل میں ہی ایمان نہیں ہے

نفرت ہے نمازوں سے تجھے روزوں سے دوری

مذہب کی تجھے کچھ بھی تو پہچان نہیں ہے

بے گانا بنا پھرتا ہے دنیا کے لئے تو

عقبی کی طرف تیرا تو میلان نہیں ہے

کیوں قبر بھلاتا ہے تو سامان جہاں پر

جنت میں تو جائے کوئی میزان نہیں ہے

پچھتائے گا تو حشر میں انجام کو پاکر

کچھ بھی تیری خلاصی کا سامان نہیں ہے

ہے وقت ابھی نیکیاں جلدی سے کمالے

رحمت کا اس کی تجھ کو ابھی گیان نہیں ہے

ہمدم کی نصیحت کو میرے بھائی سمجھئے

جنت میں جانا اتنا تو آسان نہیں ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے