دنیا کی چمک دمک میں الجھ کر ہم حق ،دلیری اور شجاعت کے آداب بھول گئے!

سہارنپور (احمد رضا): ملت اسلامیہ کو درپیش مشکلات اور سخت ترین مسائل کے لئے ہم خد ہی زمہ دار ہیں آج ملت اسلامیہ کے زیادہ تر افراد ہر قسم کی برائی میں ملوث ہے احکامات خدا وندی کو ترک کر تے ہوئے دنیائے فانی کے گمنام ہو جانے والے جھوٹے آقا ؤں کے تلوے چاٹ رہی ہے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت سے کنارہ کش کر کے ذلیل و خوار ہو نے لگی ہے مگر شرم اور ہوش ابھی بھی نہیں آرہی ہے جس کا نتیجہ یہ سامنے آ رہا ہے کہ یہ قوم 30 کروڑ سے زیادہ ہونے کے بعد رسوا اور شرمندہ ہو رہی ہے دنیا اور جھوٹی شان و شوکت کے لئے سچ اور باطل کے فرق کو بھول کر دنیا کمانے میں مشغول ہو گئے یعنی دین اسلام سے دوری بنا کر اللہ کی رحمت اور پیارے نبی کریم کی نصرت سے ہاتھ دھو بیٹھے اور بد ترین لوگوں کی اذیتوں کا شکار بنِ گئے دلیری اور شجاعت کے آداب و رواج سے دور بہت دور چلے گئے! اگر خد کو پکّا اور سچا مسلمان ثابت کر نا چاہتے ہو تو حق بات کہنے کا شعار پیدا کر و صبر اور شکر گزار بنو تعلیم کے لئے خد کو فنا کے موڑ تک لیجاؤ تبھی فتنہ سے نجات ممکن ہو سکتی ہے! عالم دین مفتی محمد صادق مظا ہری نے فرمایا کہ ہر فرد بشر اصلاح کی فکر کرے، قرآنی تعلیمات کو عام کریں، گھر گھر تلاوت کا ماحول بنائیں، تلاوت سے دوری ہلاکت اور بربادی کا باعث ہے، بگڑے ہوئے ماحول میں خدائے واحد کا سب سے پہلا پیغام اقراء ، محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کا تعلیم کیلئے دار ارقم اور صفہ چبوترے کا قیام تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے معاشرہ کی اصلاح تعلیم سے ہی ممکن ہے۔

اہل ایمان کی موجودہ حالت کو دیکھتے ہوئے عالم دین مفتی محمد صادق نے کہا کہ اچھے ماحول میں اپنے بچوں اور بچیوں کیلئے بہتر تعلیم کا انتظام کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے پختہ ایمان کی فکر کریں پھیل رہی ارتداد کی مہلک بیماری سے بچنا ضروری ہو گیا ہے ارتداد کے اسباب سے حد درجہ دوری رہنے کی کوشش جاری رہنی چاہئے میری التجا ہے کہ والدین اپنے بچوں کی تئیں فکر مند ہوں اور اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں خد بھی اور اپنی اولاد کو اعلی اخلاق کا نمونہ و مثال بنا ئیں ہر حالت اور ماحول میں اچھی عادات کے ساتھ ساتھ اچھا کردار اختیار کر تے ہوئے بد اخلاقی و بد تمیزی ، بے حیائی و بے غیرتی سے دوری اختیار کریں حق کے معاملات میں جرات ، ہمت ، سچّائی کے ضامن بنیں اور شجاعت کی لازوال مثال بن کر دنیائے فانی میں ایک مقام پیدا کریں!

عالم دین مفتی محمد صادق نے صاف صاف کہا کہا کہ ہمارے نوجوان طبقہ پر یہ زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ نوجوان اپنے آپ کو برائی، نشہ آور اشیاء اور وقت کو بیکار ضائع کر نے سے خد بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں، مولانا نے کہا کہ یہ دنیاوی زندگی فانی ہے اور اُخروی زندگی باقی ہے، ہمیشہ باقی رہنے والی جنت کے حصول کی کوشش کریں!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے