گلبرگہ۔ 14؍جولائی (راست): خواجہ فریدالدین انعامدار مؤظف محکمہ پولیس ، اور حرکیاتی سماجی کارکن وجہدکار اور محب ِ اردو گلبرگہ شریف نے گلبرگہ سے صلح پیٹ کے طلبہ کے لئے سفر کیااورعلم وادب کی سرزمین صلح پیٹ سرکاری اردو ہائی اسکول میں جیسے ہی قدم رکھا اسکول کے احاطہ میں طلبہ والی بال کھیل رہے تھے۔ یہ دیکھ کر جناب خواجہ فریدالدین انعامدار کو بے حد خوشی ہوئی۔ آج کے دور میں آوٹ ڈور گیم طلبہ بہت کم کھیلتے نظر آرہے ہیں۔ جنا ب خواجہ فریدالدین انعامدار نے بتایاکہ جہاں کہیں ڈسپلن عمدہ ہوتاہے وہاں اسکول انتظامیہ بھی فعال ہوتاہے۔ مدرسہ کے اساتذہ سے مختلف امور پر تبادلۂ خیال عمل میں آیا۔ بعدازاں طلبہ وطالبات میںاردو، انگریزی اور کنڑی گرائمر کتابیں تقسیم کی گئیں۔
اس موقع پر تدریسی اور غیرتدریسی عملہ موجودتھا۔ آخر میں میرمعلمہ صاحبہ نے گلبرگہ شریف سے صلح پیٹ پہنچنے اور طلبہ کی تعلیمی ترقی میں مددکرنے پر دل کی عمیق گہرائیوں سے فریدالدین انعامدار کا شکریہ اداکیا۔
