ایم سیوٹک فارما اور لیاب ، کے ایس ٹی فارما، شتریا لیباریٹر یس، پا یونیر انڈسٹریس، نیو ہمالیہ پلاسٹک انڈسٹری،_H6اور MK انڈسٹری، کے جی این انڈسٹریز ہوں گی بند
ہمنا آباد ۔ 27 جولائی(محمد جاوید احمد): تعلقہ ہمنا آباد آر ٹی او آفس کے قریب واقع انڈسٹریل ایریا سے عوامی مشکلات میں بے تحاشہ اضافہ ہوا تھا جس سے عملی تنفس کے ذریعہ زہریلی گیس عوام کے جسموں میں داخل ہو رہی تھی. گندگی و ملاوٹ سے بھرا فاضل پانی کنوؤں اور نالے میں چھوڑا جارہا تھا جس سے آبی جانوروں کو شدید نقصان پہنچ رہا تھا. اسکے علاوہ فضا میں بد بو سے پریشان عوام نے احتجا ج اور کئی تحریری شکا یات بھی پیش کیں مگر اس ضمن میں کوئی موثر کارروائی نہیں ہوئی۔ 18 /06 / 2024 ضلعی سطح کے اجلاس میں وزیر برائے جنگلات و حیا تیات مسٹر ایشور کھنڈرے(ضلع بیدر انچارج وزیر) نے اس موضوع کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ریاستی حکو مت سے اس پرکو ئی موثر اقدام کرنے کی بات کہی تھی۔ اس ضمن میں کرناٹکا اسٹیٹ پولیوشن کنٹرول ریجنل دفتر نوباد بیدر کی تحریری شکایت پر ڈپٹی کمشنردفتر بیدر نے ماحولیاتی آلودگی و مسا ئل اور مشکلات پیدا کرنے والے کیمیکل و صنعتی علاقے میں واقع مخصوص کارخانوں کو لے کر سنجیدگی دکھاتے ہوئے مذکورہ کارخانوں کو بند کرنے کا حکمنامہ جاری کردیا ہے۔
یہ فر مان 24/ 7/ 24 کو صنعت کاروں کے لئے دیاگیا ہے ۔ذرائع کے بموجب ان کارخانوں میں ایم سیوٹک فارما پرائیویٹ لمیٹڈ، ایم سیوٹک لیاب پرائیویٹ لمییٹڈ، کے ایس ٹی فارما، شتریا لیباریٹر یس پرائیویٹ لمیٹڈ، پا یونیر انڈسٹریس، نیو ہمالیہ پلاسٹک انڈسٹری،_H6 انڈسٹری، MK انڈسٹری، کے جی این انڈسٹریز شامل ہیں ۔
